Type to search

ٹی وی اور فلم

سشمیتا سین کی پہلی ویب سیریز ‘آریا’ کا ٹریلر ریلیز

aarya-trailer-release

فلمی ڈسک،6جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین ایک بار پھر فلموں میں واپسی کررہی ہیں ، حالانکہ اس بار اداکارہ بڑے پردے پر نہیں بلکہ ویب سیریز کے ذریعہ ایکٹینگ میں دوبارہ قدٹ رکھ رہی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ کی پہلی ویب سیریز آریا کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔ اس سیریز میں سشمیتا سین کا زبرست انداز دیکھ کر فینس کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

#duggadugga I LOVE YOU GUYS!!!😁🤗💃🏻❤️ @officialrmfilms @disneyplushotstarvip

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47) on

 

سشمیتا سین کی یہ ویب سیریز ڈیزنی + ہاٹ اسٹار پر 19 جون کو ریلیز ہوگی۔ آپ کو بتادیں کہ سشمیتا سین کی تھریلر آریا کی کہانی ڈچ سیریز پنوزہ پر مبنی ہے۔

 

سشمیتا سین کی سیریز آریا کے ٹریلر کی بات کریں، تو یہ کہانی خاندان کے ارد گرد گھومتی ہے۔ آریا اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔ لیکن اچانک ہی انکی زندگی میں زلزلہ آجاتا ہے۔ آریا کے شوہر (چندر چور سنگھ) کا قتل کردیا جاتاہے۔ شوہر کے قتل ہونے کے بعد آریا اپنے بچوں کی حفاظت کا ذمہ اٹھاتی ہے اور خود جرم کی دنیا میں اتر جاتی ہے۔ اداکارہ کے اس سیریز کا ٹریلر فینس کو کافی پسند آرہا ہے۔

 

وہیں بتادیں، سشمیتا سین نے اپنے رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ آریا طاقت، عزم اور جرم سے بھری دنیا کی نمائنگدی کرتی ہے۔ حالانکہ خاص طور پر انکے لیے اسکی کہانی خاندان ، دھوکہ اور ایک ایسی ماں کی کہانی ہے جو اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ سشمیتا سین نے بتایا کہ انہیں اس طرح کا کردار پانے میں کئی دہائی لگ گئے اور اب وہ اس کہانی کا حصہ بن کر بے حد خوش ہیں۔

Tags:

You Might also Like