Type to search

وائرل

بگ باس او ٹی ٹی 2 میں بطور پینلسٹ نظر آئیں گی سنی لیونی

سنی لیونی برتھ

وائرل ڈسک، 17 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کبھی امریکی پورن اسٹار رہی سنی لیونی سال 2012 میں بگ باس کا حصہ بنی تھی، بگ باس کے سیزن 5 میں انہیں ناظرین نے خوب پسند کیا تھا-

 

ذرائع کے مطابق اب قریب 12 سال بعد ایک بار پھر وہ اس ریالٹی شو کا حصہ بننے جارہی ہے- سنی لیونی بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن میں آنے والی ہے، مگر اس بار زرا ٹوئسٹ ہے-

 

 

 

 

بگ باس 5 میں سنی جہاں بطور کنٹیسٹنٹ حصہ لیا تھا وہیں اس بار سنی لیونی شو میں بطور پینلسٹ نظر آئیں گی-

 

بگ باس او ٹی ٹی 2 کے ساتھ سنی لیونی کا بھی نام جڑ گیا ہے- سنی لیونی نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات بگ باس سیزن 5 سے کی تھی، سلمان خان کے اس شو کے ذریعہ ہی انہیں بالی ووڈ میں پہلا بریک ملا تھا-

 

 

 

ٹی وی پر جب بگ باس سیزن 5 شو چل رہا تھا، تب مہیش بھٹ سنی کو دیکھ کر اتنے پرجوش ہوگئے تھے کہ وہ شو کے درمیان میں ہی سنی لیونی کو دیکھنے پہنچ گئے تھے- انہوں نے اپنی ایک فلم میں کام کرنے کا موقع دیا-

 

 

 

مہیش بھٹ نے انہیں فلم جسم 2 آفر کی تھی، اس فلم سے سنی کی بالی ووڈ میں انٹری ہوئی تھی، اب سنی لیونی دوبارہ بگ باس کے سیٹ پر واپسی کررہی ہیں-

 

 

 

بگ باس او ٹی ٹی 2 کے گھر کو آرٹ ڈائریکٹر اومنگ کمار اور پروڈکشن ڈیزائنر ونیتا گروڈ کمار نے ڈیزائن کیا ہے۔

 

 

اس سال گھر کی تھیم اسٹرینج ہاؤس ہے- جیو سنیما نے جمعرات کو گھر کا ورچوئل ٹور ویڈیو جاری کیا۔ بگ باس او ٹی ٹی 2 کا پریمیئر 17 جون کو جیو سنیما میں ہوگا۔

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

 

ہندی کے علاوہ، تیلگو، کنڑ، مراٹھی اور ملیالم فلموں میں کام کرچکی اداکارہ سنی لیونی نے کہا یہ بالکل ایسا ہے جیسے میری گھر واپسی ہورہی ہے، یہاں سے میری بہت یادیں جڑی ہیں، یہیں سے میرے کیریئر کا ٹرننگ پواسنٹ آیا تھا-

 

 

بتادیں کہ کناڈا کے اونٹاریو میں 13 مئی 1981 کو سنی لیونی پیدا ہوئی سنی لیونی کا اصل نام کرن جیت کور ووہرا ہے۔

 

 

بالی ووڈ میں فلم جسم 2 سے کیریئر کی شروعات کرنے والی سنی لیونی نے جیک پاٹ، راگنی ایم ایم ایس 2، ایک پہیلی لیلی، ون نائٹ اسٹینڈ اور تیرا انتظار جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like