Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم کوٹیشن گینگ کا ٹریلر جاری، جیکی شراف اور سنی لیون اہم رول میں

فلم کوٹیشن گینگ

فلمی ڈسک، 19 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلموں میں رومانس سے لیکر منفی کرداروں میں اپنی گہری چھاپ چھوڑنے والے ایکٹر جیکی شراف اب اپنے کیریئر کے سب سے خوفناک انداز میں واپسی کررہے ہیں- فلم میں جیکی شراف کے ساتھ سنی لیونی اہم رول میں ہے-

 

جیکی شراف فلم کوٹیشن گینگ میں نظر آئیں گے، جسکا زبردست ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے- ٹریلر میں جیکی شراف بالکل الگ انداز میں نظر آرہے ہیں- جو ہر کسی کو چونکا رہا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

 

جیکی شراف نے 80 کے دہائی میں فلموں میں اپنے گینگسٹر والے کرداروں سے خوب دھوم مچائی تھی، اب وہ ایک بار پھر اسی گینگسٹر والے رول میں واپسی کررہے ہیں-

 

 

فلم کوٹیشن گینگ میں کئی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیونی بھی ہیں اور ان کا انداز بھی کافی چونکانے والا ہے- ٹریلر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ فلم کی کہانی گینگ وار پر مبنی ہے- ٹریلر میں الگ الگ گینگ کی جھلک ہے، جو چنئی ، کشمیر اور ممبئی میں پھیلے ہیں-

 

 

 

فلم کوٹیشن گینگ کے ٹریلر کی شروعات ایک ڈائیلاگ سے ہوتی ہے کہ گینگ کا ممبر بننا آسان نہیں ہے-
تبھی سنی لیونی کی بالکل خطرناک انداز میں انٹری ہوتی ہے، ہتھیار لیے وہ دوسرے گینگ کے لیڈر کو مارنے جاتی ہے اور کہتی ہے- ایک گینگ کا لیڈر ہی دوسرے گینگ کے لیڈر کا قتل کرسکتا ہے- فلم کوٹیشن گینگ کے ٹریلر میں خوب تشدد ہے، جس سے ظاہر ہے فلم میں بھی کافی تشدد دیکھنے کو ملے گا-

 

 

فلم کوٹیشن کو وویک کے کنن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم کو تامل، تیلگو، ہندی، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوگی- ویب سیریز دی فیمیلی مین میں منوج باجپائی کی بیوی کردار نبھانے والی اداکارہ پریا منی بھی نظر آئیں گی، فلم کوٹیشن گینگ اسی سال ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like