Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ سنی لیونی برتھ ڈے: مشکل بھرا رہا پورن انڈسٹری سے بالی ووڈ کا سفر

سنی لیونی برتھ

فلمی ڈسک،13 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنی خوبصورتی سے ہمیشہ میں بحث میں رہنے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیونی آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

سنی لیونی ایک ایسا نام ہے جسے کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اس پہچان میں اب کافی بدلاؤ آگیا ہے۔

ایک وقت میں ٹاپ ایڈلٹ اسٹار کے طور پر جانی جانے والی سنی لیونی اب بالی ووڈ اداکارہ کے طور پر مشہور ہے۔ لیکن یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔ فحاشی کے اس انڈسٹری سے نکل کر ہندی سینما میں آنے کے لیے سنی کو کافی محنت کرنے پڑی۔

اداکارہ سنی لیونی کی پیدائش 13 مئی 1981 میں کینیڈا کے اونٹاریو میں سکھ گھرانے میں ہوئی تھی۔ انکے والد تبت سے ہے لیکن انکی پرورش دہلی میں ہوئی اور ان کی والدہ کا تعلق سیرمور، ہماچل پردیش سے تھا۔

ان کے والدین نے سنی کا کیتھولک اسکول میں داخلہ کرایا۔ تیرہ سال کی عمر میں انکے والدین فورٹ گراٹیوٹ مشی گن منتقل ہو گئے۔

 

اداکارہ سنی لیونی نے ڈینیل ویبر سے سال 2011 میں ہوئی۔ انکے شوہر ڈینیل ویبر سے انکی کافی اچھی باؤنڈنگ ہے اور وہ اپنے 3 بچوں کے ساتھ ممبئی میں رہ رہی ہے۔ انکے تینوں بچوں کے نام نشا کور ویبر ، ایشر سنگھ ویبر ، نوح سنگھ ویبر ہے۔

سنی کا اصل نام کرنجیت کور وہرا ہے۔ وہ آج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہے۔ سنی لیونی بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ایڈلٹ فلم انڈسٹری کا مشہور چہرا تھی۔ اس انڈسٹری میں انہوں نے بہت کم وقت میں کافی نام کمایا تھا۔

سنی کا کہنا تھا کہ وہ پیسے کما کر خاندان کو خوشیاں دینا چاہتی تھی۔ اسکے بعد انہوں نے ایڈلٹ انڈسٹری کا رخ کیا تھا۔

سنی نے سال 2003 میں پینٹ ہاؤس پیٹ آف دی ییئر کے لیے نامزد ہوئی، انہوں نے ویوڈ اینٹرٹینمنٹ کے لیے خاص معاہدے کے تحت کام کیا۔

گھر والوں کو جب یہ بات پتہ لگی کہ وہ ایڈلٹ انڈسٹری میں کام کرتی ہے تو انہیں کافی تکلیف ہوئی تھی۔ حالانکہ سنی چاہتی تھی کہ اسکا خلاصہ کسی اور سے نہ ہو۔ اس لیے وہ سچائی خود ہی اپنے والدین کو بتا دینا چاہتی تھی۔ یہ سب جان کر انکے والدین کو کافی حیرانی ہوئی تھی۔ اور والدین کے ساتھ انکے رشتے کبھی پہلے جیسے نہیں ہوپائے۔

والدین کے گذرنے کے بعد سنی کے ذہن میں ایک بے چینی ہے اور وہ والدین کو بہت یاد کرتی ہے۔ انہیں ہمیشہ اسکا احساس ہوتا ہے کہ انکی وجہ سے والدین کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی۔

انہیں ہندی فلموں میں آنے سے پہلے کئی طرح کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ انکے بیک گراؤنڈ کو ہندوستانی ناظرین اور لوگ قبول کرنے میں غیر آرام دہ محسوس کررہے تھے۔

اس وجہ سے پروڈیوسر اور ہدایت کار انہیں رول دینے سے ہاتھ پچھے کھینچ لیتے تھے۔

انہوں نے اپنا پہلا ٹیلی ویژن پرگرام سال 2005 میں ایم ٹی وی کے ویڈیو میوزک ایوارڈ کے لیے ایم ٹی وی انڈیا کے لیے کیا۔ سنی نے ریالٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹ والا کی میزبانی بھی کی۔

ایڈلٹ فلم انڈسٹری نے ہی کرنجیت کور وہرا کو سنی لیونی نام دیا، جو آج صرف ہندوستان میں ہی نہیں بیرون ملکوں میں بھی مشہور ہے۔

سنی لیونی کے اس نام کے پچھے بھی کافی دلچسپ کہانی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سنی لیونی کے ذہن میں یہ نام رکھنے کا خیال کب اور کیسے آیا۔

یہ ان دنوں کی بات ہے، جب وہ بچوں کی نرس کی پڑھائی کررہی تھی۔ اسی دوران انکی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے ایک دوست نے ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اس کے بعد سنی لیونی کی ایک مینس میگزین کے فوٹوگرافر سے ملاقات ہوئی۔ یہی سے انکی زندگی بدل گئی۔
دراصل، کرنجیت کور وہرا نام ایڈلٹ فلم انڈسٹری کے لیے تھوڑا عجیب لگا۔ اس لیے انکو اپنا نام بدلنا پڑا اور اس میں انکی مدد اس میگزین نے بھی کی۔

اسکے بعد انہوں نے ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔ سنی لیونی نے جب اس انڈسٹری میں قدم رکھا تھا وہ صرف 19 سال کی تھی۔

ایڈلٹ انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر ہندوستان کا رخ کیا۔ لمبے وقت تک ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد سنی لیونی نے ریالٹی شو بگ باس میں حصہ لیا۔ وہ اسکے سیزن 5 میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آئی تھی۔
بگ باس میں انہوں نے کافی سرخیاں بٹوری تھی۔ اس شو میں رہتے پوجا بھٹ نے انہیں اپنی اگلی فلم جسم 2 کے لیے سائن کیا تھا۔

اس فلم میں سنی لیونی کے بولڈ سینس کافی بحث میں رہے، جسم2 کے بعد سنی لیونی بالی ووڈ کی کئی فلموں میں نظر آئی۔ اس فلم سے انکے کیریئر کے لیے میل کا پتھر ثابت ہوئی۔

سال 2010 میں لیونی میکمسم میگزین کے ذریعہ دنیا کی 12 ٹاپ ٹین پورن اسٹارس کی لسٹ میں شامل کی گئیں۔

جسم -2 کے بعد لیونی نے جیک پاٹ، راگنی ایم ایم ایس 2، ایک پہیلی لیلی، ون نائٹ اسٹینڈ اور تیرا انتظار جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔ سنی نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں بھی آئیٹم نمبر کیا ہے۔

اداکارہ سنی لیونی جلد ہی سائیکولوجیکل تھریلر فلم شیرو میں نظر آنے والی ہے- فلم شیرو کا ٹیزر سنی لیونی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں وہ ایک الگ کردار کو نبھاتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہے-

سنی لیونی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ اپنے فوٹو اور ویڈیوز اپنے فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے۔

Tags:

You Might also Like