Type to search

ٹی وی اور فلم

سنی لیونی کی ایکشن ویب سیریز انامیکا کا ٹریلر جاری

ویب سیریز انامیکا

فلمی ڈسک، 2 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پچھلے ہفتے نیٹ فلکس پر مادھوری دکشت نے انامیکا بن کر او ٹی ٹی کی دنیا میں پہلا قدم رکھا اور اب اس مہینے ایک اور انامیکا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔

وکرم بھٹ کی تھرلر تفریحی جاسوسی تھریلر فلم ‘انامیکا’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ویب سیریز میں سنی لیونی انامیکا کا کردار نبھا رہی ہے جبکہ یہ ویب سیریز ایم ایکس پلیئر پر 10 مارچ کو ریلیز ہوگی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MX Player (@mxplayer)

 

اس آٹھ اقساط کی گن-آف ایکشن سیریز میں سمیر سونی، سونالی سیگل، راہول دیو، شہاز شیخ اور ایاز خا بھی اہم کردار میں ہے-

اس طرح سنی لیونی کو بالکل نئے لک میں دیکھا جاسکے گا- اس بار وہ ایکشن کرتے اور گولیاں چلاتی نظر آئیں گی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

 

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انامیکا ایک ایسی خاتون ہے جو بھولنے کی بیماری سے متاثر ہے اور اسے اپنی زندگی کی کوئی یاد نہیں ہے سوائے اس حقیقت کے کہ تین سال پہلے، ڈاکٹر پرشانت نے اسے ایک مہلک حادثے سے بچایا، اسے اپنے گھر اور دل میں جگہ دی اور ساتھ ہی ایک نام دیا-

 

اپنے بھولے ہوئے ماضی کا کوئی جواب نہیں ملنے پر انامیکا آخر کار اپنی زندگی کے ساتھ آگے بڑھنے اور ڈاکٹر سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے-

لیکن اسکے بارے میں آخری سچائی کوئی نہیں جانتا- لیکن اسکے بارے میں ایک ایسا سچ ہے جو اسکی موجودہ زندگی میں طوفان لانے والا ہے- یہی بات ٹریلر میں دیکھنے کو ملتا ہے-

انامیکا کو لیکر سنی لیونی کہتی ہے، ایکشن ایک ایسا اسٹائل ہے جسے میں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہے- جب میں نے انامیکا کی اسکرپٹ پڑھی، تو میں انکی رہنمائی میں اس پاور پیکڈ کردار کو نبھانے کے لیے پرجوش تھی-

انامیکا کو مراٹھی، تامل، تیلگو  اور کنڑ میں ڈب کیا جارہا ہے، 10 مارچ 2022 سے سبھی اقساط کو ایم ایکس پلیئر پر مفت میں اسٹریم کیا جاسکتا ہے-

انکی آنے والی فلموں میں ‘ویرما دیوی’، ‘رنگیلا’، ‘شیرو’، ‘کوکا کولا’، ‘ہیلن’ اور ‘دی بیٹل آف بھیما کوریگاؤں’ شامل ہیں۔

Tags:

You Might also Like