Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سریز انڈین پولیس فورس کا حصہ بنی ایشا تلوار 

اداکارہ ایشا تلوار

فلمی ڈسک، 17 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  مرزا پور 2 میں اپنی ایکٹینگ سے فینس کو متاثر کرنے والی اداکارہ ایشا تلوار، روہت شیٹی کی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کا حصہ بن کر پر جوش ہیں۔

 

 

انڈین پولیس فورس میں ایشا تلوار، سدھارتھ ملہوترا اور شلپا شیٹی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ایشا تلوار نے کہا، انڈین پولیس فورس میرے لیے خاص ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Isha Talwar (@talwarisha)

 

ساؤتھ انڈسٹری سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ ایشا تلوار نے کہا، انڈین پولیس فورس میرے لیے خاص ہے اور اسے لیکر بہت تشہیر ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ روہت شیٹی کی طرف سے بنائی گئی پولیس اسٹوریز یونیورس کا حصہ بنوں گی، جسکے بارے میں ہر کوئی بات کررہا ہے اور جس کے لیے ہر اداکارہ اس میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں-

 

 

 

اداکارہ ایشا تلوار نے کہا، روہت شیٹی سیٹ پر اپنے آپ میں ایک ہیرو ہیں، وہ کم بولتے ہیں، لیکن میں انکے ساتھیوں کے نظم وضبط اور فلم کے سیٹ کو کمانڈ کرنے کی صلاحیت سے متاثر تھی- ہر روز ایک شادی کی طرح ہے-

 

 

ممبئی میں ونود تلوار اور سمن تلوار کے گھر 22 ڈسمبر 1987 کو پیدا ہوئی اداکارہ ایشا نے کہا میں پولیس یونیورس کا حصہ ہوں، لیکن میرا رول ایک طرح کا سرپرائز پیکج ہوگا- میں پہلی بار ہندی سینما میں اس طرح کے لک میں نظر آؤنگی-

 

 

 

اداکارہ ایشا تلوار کے آنے والے پروجیکٹ میں مرزا پور 3 ہوگی، جو جلد ہی ایمیزون پرائم ویڈیو پر آئے گی جس میں ایشا مادھوری یادو کے کردار میں ہے-

 

 

 

سیزن 3 میں وہ منا بھایا کی بیوہ کے طور پر نظر آئیں گی، انہیں حال ہی میں ہومی اداجانیہ کی ہدایت میں بننے والی ساس بہو اور فلمینگو میں دیکھا گیا تھا-

 

 

 

ایشا تلوار نے ہندی کے کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں ہمارا دل آپ کے پاس ہے، ٹیوب لائٹ، کالاکانڈی، آرٹیکل 15، کامیاب، گنی ویڈس سنی جیسے فلمیں شامل ہے۔

 

ایشا نے کئی ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں ہوم سوئٹ آفس، پریچے، سواہا، مرزا پور 2 شامل ہے۔

 

 

ایشا اصل زندگی میں کافی بولڈ ہے اور اکثر اپنے فوٹو شوٹ سے انٹرنیٹ کا درجہ حرارت بڑھاتی رہتی ہے- انہوں نے سال 2012 میں ملیالم فلم سے ڈیبیو کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like