Type to search

ٹی وی اور فلم

شلپا شیٹی کندرا کی فلم ’سکھی‘ کی شوٹنگ شروع

فلم سکھی

فلمی ڈسک، 2 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شلپا شیٹی کا نام بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں شامل ہے، حالانکہ پچھلے کئی سالوں سے وہ بڑے پردے سے غائب ہے، لیکن چھوٹے پردے پر وہ ہمیشہ سے سرگرم ہے۔

سال 2019 میں قریب 13 سال بعد شلپا کی بڑے پردے پر واپسی کی خبر آئی تھی، خبر تھی کہ وہ فلم نکما سے فلموں میں واپسی کرنے والی ہے، لیکن اس سے پہلے انکی فلم ہنگامہ 2 ریلیز ہوئی جو فلاپ رہی۔ اس درمیان شلپا کی ایک نئی فلم کا اعلان ہوچکا ہے۔

شیرنی، چھوری اور جلسہ جیسی بلاک بسٹر فلموں کے کامیاب کوکلابریشن کے بعد ٹی-سیریز اور ابودانتیا انٹرٹینمنٹ ایک بار پھر فلم سکھی کے لیے ایک ساتھ آرہے ہیں-

 

 

اس فلم کے ساتھ سونل جوشی اپنا ڈائریکٹوریل ڈیبیو کررہی ہے- سکھی بہت ہی دل لگی، ہلکے پھلکے اور سلائس آف لائف فلم ہے-

اس فلم میں بالی ووڈ کی سب سے گلیمرس اور فٹ اداکاراؤں میں سے ایک شلپا شیٹی کندرا اہم کردار میں نظر آئیں گی- اس فلم کی کاسٹ اینڈ کرو نے کل پنجاب میں فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے اور انٹرٹینمنٹ کے فینس یقینی طور سے اس خوش مزاج فلم کا لطف اٹھائیں گے-

 

بات کریں فلم کے پوسٹر کی تو یہ بھی دیکھنے میں کافی دلچسپ لگ رہا ہے، پوسٹر میں شلپا شیٹی کا ایک الگ ہی انداز دیکھنے کو مل رہا ہے-

فلم کے پوسٹر میں شلپا بیلن، گھڑی ، پرس آئرین اور والیٹ اٹھائے نظر آرہی ہے- سکھی کے نیچے بے دھڑک ، بے شم اور لاپرواہ لکھا ہوا نظر آرہا ہے-

جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شلپا کا کردار بھی کچھ اسی طرح کا ہونے والا ہے- فلم کے پوسٹر پر لوگوں نے اپنے اپنے ردعمل دینے شروع کردیئے ہیں-

گلشن کمار اور ٹی سیریز کی طرف سے پیش کردہ، ابودانتیا انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کی فلم سکھی کو بھوشن کمار، کرشن کمار، وکرم ملہوترا اور شیکھا شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔

شلپا شیٹی کی بات کریں تو وہ آخری بار فلم ‘ہنگامہ 2’ میں نظر آئی تھیں۔ اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ رہی لیکن شلپا کی واپسی کو سب نے سراہا تھا۔ اس کے بعد شلپا شیٹی جلد ہی ‘نکما’ میں بھی نظر آئیں گی۔

Tags:

You Might also Like