Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ انوپما پرمیشورن کم عمر میں نام کمایا

انوپما پرمیشورن

فلمی ڈسک، 7 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی سپر ہٹ فلم ڈی جے ٹلو تو آپ کو یاد ہوگی- اس فلم نے باکس آفس پر خوب ہلچل مچادی تھی- اب اس فلم کا سیکوئل یعنی ٹلو اسکوائر ریلیز ہونے جارہا ہے-

 

 

 

اس فلم میں لیڈ رول میں سدھو ہے اور انکے زبردست انداز کو فینس نے خوب پسند کیا تھا- فلم کے پہلے پارٹ میں جہاں ٹلو کے ساتھ نیہا شیٹی نظر آئی تھی، وہیں اس پارٹ میں ساؤتھ سینما کی مشہور اداکارہ اپنی اداکاری دیکھانے جارہی ہے-

 

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اداکارہ انوپما پرمیشورن نے 19 سال کی عمر میں ساؤتھ سینما میں ڈیبیو کرلیا اور پہلی فلم ہی بلاک بسٹر رہی تھی-

 

ہم بات کررہے ہیں اداکارہ انوپما پرمیشورن کی- 27 سال کی انوپما پرمیشور کیرالا سے تعلق رکھتی ہے اور وہ تمل ، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرچکی ہے-

 

 

 

سال 2015 میں ریلیز ہوئی پریمم سے انہوں نے ایکٹینگ ڈیبیو کیا تھا- اس وقت وہ 19 سال کی تھی-

 

 

فلم پریمم میں انکا سپورٹنگ رول تھا، لیکن فلم کو باکس آفس پر زبردست کامیابی ملی تھی- پریمم میں سائی پلوئی اور نوین پولی بھی تھے-

 

 

بتادیں کہ انوپما پرمیشورن اے آ (2016) ، ستامنم بھاوتی (2017) ، ہیلو گرو پریم کوسم (2018) ، منیاریل اشوکن (2020) ، کروپ (2021) اور کارتھیکیہ 2 (2022) میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

 

 

اداکارہ انوپما پرمیشورن اپنے کالج کے دنوں میں فلم پریمم سائن کی تھی فلم ریلیز ہوئی اور ہٹ ہوگئی- جسکے بعد انہیں فلموں کے ڈھیر سارے آفر آگئے-

 

اداکارہ انوپما نے نے منیاریل اشوکن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ فلم او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی۔

 

 

بتادیں کہ انوپما پرمیشورن کی پیدائش 18 فروری 1996 کو کیرالا کے ایک ملیالی خاندان میں ہوئی- انکے والدین سونیتا پرمیشورن اور پرمیشورن ایریکاتھ ہیں- انہیں ایک چھوٹا بھائی اکشے ہیں،