Type to search

ٹی وی اور فلم

وویک اوبرائے ، شلپاشیٹی اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم انڈین پولیس فورس

فلم انڈین پولیس فورس

فلمی ڈسک، 21 اکتوبر (اردو پوسٹ) روہت شیٹی کی آنے والی فلم انڈین پولیس فورس کی ریلیز تاریخ سامنے آچکی ہے- شلپا شیٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسکا پوسٹر شیئر کیا ہے-

 

 

پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ شلپا شیٹی نے کیپشن میں لکھا کہ جب سائرن بجے گا تو سمجھو کرائم کی بینڈ بجے گی.. آگئی پولیس-

 

 

 

 

سات حصوں پر مشتمل ہائی اوکٹین ​​ایکشن سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ روہت شیٹی کے ڈیجیٹل ڈائرکٹرل کی پہلی فلم ہے- سیریز  میں سدھارتھ ملہوترا کو ایک پولیس کے ڈریس میں دیکھایا جائے گا-

 

 

بتادیں کہ روہت شیٹی کی فلم انڈین پولیس فورس اگلے سال 19 جنوری 2024 کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی-

 

 

فلم انڈین پولیسفورس کے پوسٹر میں شلپا اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اداکار وویک اوبرائے بھی نظر آرہے ہیں-

 

 

بالی ووڈ کی سب سے گلیمرس اور فٹ اداکاراؤں میں سے ایک شلپا شیٹی کے علاوہ اس پوسٹر کو اسٹار کاسٹ اور روہت شیٹی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے-

 

 

 

فلم کے پوسٹر میں تینوں کا زبردست انداز دیکھنے کو مل رہا ہے- پولیس فورس کے لک میں شلپا ، وویک اور سدھارتھ گن پکڑے نظر آرہے ہیں- وہیں روہت شیٹی کی اس ہائی اوکٹین ایکشن انٹرٹینر کا فینس انتظار کررہے ہیں-

 

 

فلم میں شلپا شیٹی کندرا ، وویک اوبرائے ، شویتا تیواری ، نکیتن دھیر ، رتوراج سنگھ اور للت پریمو اہم کرداروں میں ہے-

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like