Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم نکما کا ٹریلر آؤٹ، رومانس، کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور

فلم نکما

فلمی ڈسک، 18 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہنگامہ 2 کے بعد اب شلپا شیٹی اگلی فلم نکما میں نظر آئیں گی- فینس کو انکی اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے- فی الحال فلم نکما کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے-

بتادیں کہ یہ فلم سال 2017 میں ریلیز ہوئی تیلگو فلم مڈل کلاس ابائی، کا ہندی ریمیک ہے- فلم کے ٹریلر میں شلپا شیٹی جہاں سپر ویمن کے کردار میں ناظرین کی توجہ کھینچ رہی ہیں تو وہیں فلم میں آپ کو رومانس، کامیڈی، جذبات اور ایکشن کا مکمل پیکج دیکھنے کو ملے گا-

 

فلم نکما ٹریلر کی شروعات بھاگیہ شری کے بیٹے ابھیمنیو داسانی کے زبردست لک کے ساتھ ہورہی ہے- فلم میں وہ ایک مست مولا یعنی نکما لڑکے کے کردار میں نظر آئیں گے-

 

ابھیمنیو داسانی کو اپنی زندگی میں صرف تفریح چاہیئے کام اور ذمہ داریوں سے وہ کوسوں دور اپنی لائف جیتے ہیں-
پھر ابھیمنیو داسانی کی زندگی میں انٹری ہوتی ہے شلپا شیٹی کی جیسا کہ ٹریلر میں دیکھنے کو مل رہا ہے- فلم میں شلپا شیٹی ایک سپر ویمن کے کردار میں نظر آئیں گی جنکی انٹری کے ساتھ ہی ابھیمنیو کی زندگی میں زبردست بدلاؤ آجاتا ہے-

 

فلم نکما میں شلپا شیٹی، ابھیمنیو داسانی ، کے علاوہ اداکارہ شرلی ستیا ، سنیل گروور اور سمیر سونی بھی نظر آئیں گے-

پہلی بار فلمی پردے پر ابھینمیو کے ساتھ شرلی کی رومانٹک جوڑی دیکھنے کو ملے گی- یہ فلم سال 2020 کے مڈ میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا کے چلتے اسکی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا-

فلم نکما 17 جون کو یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے-

کون ہے اداکارہ شرلی سیتا

شرلی کی پیدائش جولائی 1995 کوہندوستان کے زیر انتظام علاقے دامن میں ہوئی- انکی پرورش آکلینڈ، نیوزی لینڈ میں ہوئی۔ آکلینڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا-

اداکارہ شرلی سیتا نیوزی لینڈ کی گلوکارہ اور اداکارہ ہے- شرلی فوربس میگزین میں شامل کیا گیا، جہاں شرلی کو بالی ووڈ کی نیکسٹ بگ سنگنگ سنسنیشن کہا گیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shirley (@shirleysetia)

 

شرلی نے اپنی اداکاری کی شروعات فلم مسکا سے کی جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی، شرلی فلم نکما اور تیلگو فلم کرشنا ورندا سے سے ڈیبیو کرنے جارہی ہے-

ابھیمنیو داسانی کی پیدائش 21 فروری 1990 کو ہوئی- انکے والد کا نام ہمالیہ داسانی اور والدہ کا نام بھاگیہ شری ہے، جو پیشہ سے ایک اداکارہ ہے-

انہوں نے نیو یارک فلم اکیڈمی اور لی اسٹراس برگ تھیٹر اور فلم انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کی۔

سال 2018 میں آئی فلم مرد کو درد نہیں ہوتا ، سے ابھیمنیو نے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔
ابھیمنیو داسانی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈائریکٹر روہن سپی کی فلم دم مارو دم اور نوٹکنی سالا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا-

Tags:

You Might also Like