Type to search

ٹی وی اور فلم

مشن فرنٹ لائن : سارا علی خان ‘ویرنگنا فورس’ کے ساتھ ایکشن موڈ میں

مشن فرنٹ لائن سارا علی خان

فلمی ڈسک، 12 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیدار ناتھ ، قلی نمبر 1 جیسی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ سارا علی خان جلد ہی ڈسکوری پلس کے شو مشن فرنٹ لائن میں فیزیکل ٹریننگ کرتے نظر آنے والی ہے- سارا علی خان آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔

اس شو سے اب اداکارہ کا پہلا لک بھی جاری کردیا گیا ہے- جس میں اداکارہ زبردست لک میں نظر آرہی ہے-

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان صرف اپنی فلموں ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ایکٹیویٹی کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہے-

حال ہی میں سارا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں رائفل لیے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو فینس کے درمیان بحث کا موضوع بن گئی ہے-

اس تصویر میں سارا علی ایک فوجی کے کردار میں نظر آرہی ہے- فینس سوچ رہے ہیں کہ یہ سارا کی نئی فلم کا پوسٹر ہے مگر نہیں سارا ایک سیریز میں نظر آنے والی ہے-

 

دراصل سارا کا یہ لک ڈسکوری پلس اوریجنل کے آنے والے شو مشن فرنٹ لائن کا ہے- اس شو میں سارا علی خواتین کے خلاف ہونے والے کرائم روکنے والی ہندوستان کی پہلی کمانڈو ویرانگنا فورس کے ساتھ فیزیکل ٹریننگ کرتی ہوئی نظر آنے والی ہے-

بتادیں کہ ویرانگنا فورس کو سال 2012 میں تامل ناڈو میں ایک سال کی سخت ٹریننگ دینے کے بعد لانچ کیا گیا تھا- یہ آسام پولیس میں خواتین کی ایک ٹیم ہے جو خواتین کے خلاف ہونے والے کرائم کو روکنے کا کام کرتی ہے- یہ ہندوستان کی پہلی خواتین کمانڈو یونٹ ہے۔

سارا اس تصویر میں بلیک ٹینک ٹاپ اور کارگو پینٹس میں ہاتھ میں رائفل لیے نظر آرہی ہے-

یہ کمانڈو فورس آسام ریاست میں بنائی گئی ہے- سارا کچھ دنوں پہلے ہی شوٹنگ کے لیے آسام گئی ہوئی تھی-

اس پوسٹر میں سارا ایک دیگر کمانڈو کے ساتھ فائٹ کرتی بھی نظر آرہی ہے- سارا کا یہ قسط مشن فرنٹ لائن پر 13 اگسٹ کو نشر کیا جائے گا-

بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان کی پیدائش 12 اگسٹ 1995 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔  سارا علی خان ، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہے۔ سارا کا ایک چھوٹا بھائی ابراہیم علی خان ہے، بتادیں کہ سیف علی خان، منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کے بیٹے ہیں۔

سارا نے نیوریارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے ہسٹری اور پولیٹیکل سائنس کی پڑھائی کی ہے۔ اپنی پڑھائی پوری کرنے کے بعد سارا نے ڈیڑھ سال کی وزن کم کرنے کی ٹریننگ کی اور خود کو پوری طرح سے بدل لیا۔

اداکارہ سارا علی نے فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
اپنی پہلی ہی فلم سے سارا نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔ اس فلم کے فوری بعد ہی سارا نے رنویر سنگھ کےساتھ فلم سیمبا کی۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو سارا علی خان پچھلی بار فلم قلی نمبر 1 میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئی تھی-

جلد ہی سارا اپنی اگلی فلم اترنگی رے” میں اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ نظر آئیں گی-

اس فلم کی شوٹنگ پوری ہوچکی ہے اور اسکا ڈائریکشن آنند ایل رائے نے کیا ہے-

Tags:

You Might also Like