Type to search

ٹی وی اور فلم

سارا علی خان برتھ ڈے اسپیشل: اپنی اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی

سارا علی خان

فلمی ڈسک،12 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان کی پیدائش 12 اگسٹ 1995 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ سارا آج اپنی 25 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ سارا علی خان ، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہے۔ بتادیں کہ سیف علی خان، منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کے بیٹے ہیں۔

سارا کا ایک چھوٹا بھائی ابراہیم علی خان ہے، اکثر دونوں اپنی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ابرہیم کے علاوہ سارا کا سوتیلا بھائی تیمور ہے جو سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا ہے۔

سارا نے نیوریارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے ہسٹری اور پولیٹیکل سائنس کی پڑھائی کی ہے۔ اپنی پڑھائی پوری کرنے کے بعد سارا نے ڈیڑھ سال کی وزن کم کرنے کی ٹریننگ کی اور خود کو پوری طرح سے بدل لیا۔

سارا کا بچپن میں وزن کافی ذیادہ تھا لیکن بالی ووڈ میں انٹری لینے سے پہلے انہوں نے کافی محنت کی اور خود کو پوری طرح سے ٹرانسفرم کرلیا۔

سارا ہے تو اسٹار کڈ، لیکن انہیں ہر کوئی انکے کردار کی وجہ سے کافی پسند کرتا ہے۔ وہ کافی زمین سے جڑی اسٹار کڈ ہے۔ جسکی وجہ سے وہ اکثر بحث میں بنی رہتی ہے۔ ویسے سارا کی خوش مزاجی کے ساتھ فینس انکی معصومیت کے بھی قائل ہیں۔ ویسے آج سے نہیں بلکہ وہ بچپن سے ہی بے حد معصوم و کیوٹ ہے۔ سارا خود اپنے بچپن کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Eid Mubarak 🌙 and Happy Friendship Day 🐔🐥🐣👩‍👧‍👦 And yes we miss Peshawari🥘

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on

اداکارہ سارا علی نے فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

اپنی پہلی ہی فلم سے سارا نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔ اس فلم کے فوری بعد ہی سارا نے رنویر سنگھ کےساتھ فلم سیمبا کی۔

انکی دونوں ہی فلمیں ہٹ ہوئی۔ اسکے بعد تو لوگوں نے انہیں اپنا آئیکون تک مان لیا تھا۔

اداکارہ سارا علی خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔

سارا علی کی پرورش انکی ماں امریتا سنگھ نے کی ہے۔

لیکن وہ اپنے والد سیف علی خان سے بھی بہت قریب ہیں۔

سارا کی اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ اچھی باؤنڈنگ ہے۔

امریتا نے نہ صرف سارا کو بڑا کیا بلکہ اپنے بچوں کو اچھے اخلاق بھی دیئے ہیں۔

جس سے آج سارا لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہے۔

اداکارہ سارا کی تیسری فلم لو آج کل 2، جس میں

وہ کارتیک آریان کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئی۔

فلم حالانکہ اتنی ہٹ نہیں ہوئی لیکن اس میں دونوں کے کام کو کافی پسند کیا گیا۔

اداکارہ سارا کی آنے والی فلم قلی نمبر ون، ہے

جس میں وہ ورون دھون کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اسکے علاوہ وہ فلم اترنگی رے، میں دیکھائی دیں گی۔

جس میں اکشے کمار اور دھنوش انکے ساتھ نظر آئیں گے۔

Tags:

You Might also Like