Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ یوگیتا بالی فلمی چمک دمک سے گمنامی کے اندھیرے تک

اداکارہ یوگیتا بالی

فلمی ڈسک، 13 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے وقت کی مشہور اداکارہ یوگیتا بالی آج اپنی سالگرہ منارہی ہے- انہوں سال1971 میں فلم پروانہ سے شروعات کی تھی، انہیں میم صاحب ، آخری بدلہ جیسی فلموں کے لیے جانا جاتا ہے-

فلم انڈسٹری میں کئی اسٹارس ہیں جو کامیابی کی سیڑھی چڑنے کے بعد پھر گمنامی میں چلے گئے ایسی ہی ایک اداکارہ ہے یوگیتا بالی جو اب بالی ووڈ کی اس چمک دمک اور گلیمر سے دور ہے-

بالی وڈ اداکارہ یوگیتا بالی کی خوبصورت آنکھیں اور دلکش مسکراہٹ ان کی پہچان تھی۔ یوگیتا نے اجنبی ، اپرادھی ، کنورا باپ ، محبوبہ اور جانی دوشمن جیسی فلموں میں کام کیا۔

اداکارہ یوگیتا بالی کی پیدائش 13 اگست 1952 کو ایک پنجابی خاندان میں ہوئی- انکے والد کا نام جسونت (ایکٹر) اور والدہ کا نام ہردرشن کور (پروڈیوسر) اور بھائی مرحوم یوگیش بالی ہیں،

یوگیتا نے سال 1976 میں کشور کمار سے شادی کی تھی صرف دو سال میں ہی اداکارہ نے انہیں 1978 میں طلاق دے دیا اور اداکارہ متھن چکرورتی سے شادی کرلی- متھن کے ساتھ شادی کے بعد انہیں تین بیٹے مہاکاشے، اوشمی، نماشی اور ایک بیٹی دشانی چکرورتی ہیں۔

یوگیتا بالی 70 اور 80 کے دہائی کی ایک ایسی اداکارہ تھی جنکے لوگ کام سے متاثر تھے بلکہ انکی خوبصورتی کے بھی لوگ دیوانے تھے-

یوگیتا بالی کو کیریئر میں وہ سب ملا جسکا انہوں نے تصور بھی نہیں کیا تھا، ڈیبیو فلم میں امیتابھ بچن جیسے اسٹار کا ساتھ ملا تو ساتھ ہی اس دور کے سپر اسٹار رہے شروگہن سنہا، دیو آنند اور سنجیو کمار کے ساتھ بھی یوگیتا نے کام کیا-

متھن چکرورتی سے شادی کرنے کے بعد یوگیتا نے فلموں میں کام کرنا جاری رکھا- ،لیکن 1989 میں انہوں نے پوری طرح سے فلموں کو الوداع کہے دیا-

یوگیتا سال 2013 میں آئی فلم “اینیمی” سے پروڈیوسر بن گئی- اپنی اس فلم کے ذریعہ یوگیتا نے بییٹے مہاکاشے کو لانچ کیا- لیکن یہ فلم بری طرح فلاپ رہی-

بالی وڈ میں امیتابھ بچن کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ یوگیتا کے جلووں کے کشور کمار جیسے بڑے گلوکار بھی انکے حسن میں گرفتار تھے، اور شادی کرلی تھی، لیکن یہ شادی ذیادہ دن نہیں چل سکی-

یوگیتا نے لیڈ رول کے بجائے سپورٹنگ رول میں ہی اپنی پہچان بنائی- یوگیتا ان فلموں میں نظر آئی جسے اس وقت کی ٹاپ اداکاراؤں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا-

سال 1971 میں آئی سسپنس تھریلر فلم میم صاب، میں انہوں نے کرن کا کردار نبھایا تھا، فلم ان کے ساتھ ونود کھنہ نظر آئے تھے-

یوگیتا نے سال 1971 میں پروانہ، گنگا تیرا پانی امرت ، میم صاحب ، میرے آپ ، پردے کے پیچھے ، اور سال 1972 میں بنیاد ، سزا، زمین اسمان جیسی فلموں میں کام کیا-

سال 1981 میں فلم بیوی او بیوی ، بے شک ، 1984 میں لیلیٰ ، 1987 میں میرا کرم میرا دھرم ، 1989 میں آخری بدلہ جیسی فلموں میں کام کیا-