Type to search

ٹی وی اور فلم

سارا علی خان کی فلم میٹرو ان دنوں ، ڈسمبر 2023 میں ہوگی ریلیز

سارا علی

فلمی ڈسک، 2 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سارا علی خان اپنی آنے والی فلم میٹرو ان دنوں ، کو لیکر کافی پرجوش ہے- سارا علی خان ایک سال کے بریک کے بعد بڑے پردے پر واپسی کررہی ہے-

 

فلم میٹرو ان دنوں میں سارا کے مقابلے سادھارتھ رائے کپور نظر آئیں گے- اسکے ساتھ ہی فلم میں کونکنا سین شرما، پنکچج شرما، نینا گپتا، انوپم کھیر ، فاطمہ ثنا شیخ اور علی فضل نظر آئیں گے-

 

 

فلم اس سال 8 ڈسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی- سارا علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کے فنکاروں کی ایک کولاج فوٹو شیئر کرتے ہوئے اس فلم کی ریلیز تاریخ کا خلاصہ کیا ہے-

 

فلم اترنگی رے” میں اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ نظر نظر آئی سارا نے پوسٹ میں لکھا، آپ کے لیے میٹرو ان دنوں میں عصری جوڑوں کی دل چھو لینے والی کہانیوں کو ایک ساتھ لیکر آرہے ہیں— 8 ڈسمبر 2023 کو سینما گھروں میں-

 

 

کیدار ناتھ ، قلی نمبر 1 جیسی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ سارا کی اس فلم کو لیکر انکے فینس بھی کافی پرجوش ہیں- فینس خوب انکے اس پوسٹ پر لائیکس کررہے ہیں اور کمنٹ کرتے ہوئے مبارکباد درہے ہیں-

 

 

بتادیں کہ انوراگ باسو کی یہ فلم آج کے وقت کے جوڑے اور انکے رشتوں کے اتار چڑھاؤ اور الجھنوں کی کہنانی ہے-

 

 

فلم میٹرو ان دنوں کوبھوشن کمار ، کرشنا کمار اور تانی باسو نے ملکر اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے- اور پریتم کا میوزک ہے-

Tags:

You Might also Like