سارا علی خان فلم اے وطن میرے وطن سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کریں گی ڈیبیو

فلمی ڈسک، 5 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کر دیا ہے- اپنی نئی فلم اے وطن میرے وطن میں وہ ورون دھون کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گی- اس سے پہلے یہ جوڑی قلی نمبر 1 کے ریمیک میں نظر آچکی ہے-
View this post on Instagram
خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم تھیٹر نہیں، بلکہ او ٹی ٹی پر ریلیم ہوگی- یہ فلم کس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی اسکی کہانی کیا ہے، اسے کس نے ڈائریکٹ کیا ہے، آیئے جانتے ہیں-
سارا علی خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں اداکار ورون دھون نظر آرہے ہیں، سارا نے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ جلد ہی فلم اے وطن میرے وطن، سے اپنا فرسٹ لک شیئر کریں گی، یہ فلم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی-
View this post on Instagram