Type to search

ٹی وی اور فلم

 سارا علی خان ، دھنوش اور اکشے کمار کی فلم اترنگی رے ، کا ٹریلر ریلیز

فلم اترنگی ٹریلر

فلمی ڈسک، 25 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکشے کمار ، سارا علی خان اور دھنوش کی فلم اترنگی رے ، کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- ٹریلر میں سارا علی خان کا چلبلا انداز ، اکشے کمار کا انداز اور دھنوش کا دل چھو لینے والا انداز دیکھنے کو ملا-

فلم کا ٹریلر چہارشنبہ یعنی 24 نومبر کو ریلیز کردیا گیا، سارا علی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فلم کا پوسٹر شیئر کرکے اس کی معلومات دی-

لو ٹرائنگل پر مبنی اترنگی رے میوزیکل رومانٹک ڈرامہ فلم ہے- اے آر رحمن کے گانوں کی موجودگی فلم شائقین کے لیے بڑا تحفہ ہے- فلم اترنگی 24 ڈسمبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی-

فلم اترنگی میں میوزک اے آر رحمن کا ہے تو اسکے لیرکس ارشاد کامل کے ہیں- وہیں فلم کو ہمانشو شرما نے لکھا ہے اور فلم کو بھوشن کمار کی ٹی-سیریز ، کلر یلیو پروڈکشن اور کیپ آف گڈ فلم نے ساتھ پروڈیوس کیا ہے-

 

فلم کو لیکر سارا اور فلم کے دوسرے اسٹارس کافی پرجوش ہیں- اس سے پہلے فلم تینوں کرداروں کے پوسٹرس جاری ہوئے تھے-

فلم اترنگی ٹریلر کو دیکھ کر اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میں دھنوش اور سارا کی ملاقات شادی کی ذریعہ ہوتی ہے اور دونوں کی ہی جبرن شادی کردی جاتی ہے-

 

جس طرح فلم کا نام اترنگی ہے اسی طرح فلم کا پلاٹ بھی کافی اترنگی ہے- یہ کہانی ہے بہار کی ایک لڑکی رینکو اور تامل لڑکے وشو کی-

وشو (دھنوش) کی کو جبرن رینکو (سارا) ے پکڑاوا شادی کردی جاتی ہے- یہ شادی بہار میں ہوتی ہے،

فلم میں تیسرا کردار اکشے کمار کا ہے، اور اس طرح سارا کو اکشے (شہزاد) پسند ہیں اور بعد میں اسے دھنوش بھی پسند آنے لگتا ہے-

 

سارا علی خان نے فلم کے دو پوسٹرس اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے- پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ، ایسے پیار کا جشن منائے جو آپ جیسے ہو ویسا بنا دیتا ہے-

فلم کا پوسٹر کافی دلچسپ لگ رہا ہے- سارا نے جو دو پوسٹرس شیئر کیے ہیں، ان میں سے پہلے میں سارا اور اکشے آمنے-سامنے ہے اور خوشی میں نظر آرہی ہے-

دوسرے پوسٹر میں سارا اور دھنوش دولہا – دولہن بنے ہیں، اور پچھے پورا خاندان نظر آرہا ہے- تصویر میں دولہن سارا سوتی نظر آرہی ہے،وہیں دھنوش مسکرا رہے ہیں-

فلم اترنگی کو آنند ایل رائے نے ڈائریکٹ کیا ہے اور سارا کی یہ فلم تھیٹرس کے بجائے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی-

بتادیں کہ فلم کو ہدایت کار آنند ایل رائے نے ڈائریکٹ کیا ہے جنہوں نے ‘رانجھنا’ اور ‘تنو ویڈز منو’ جیسی سپر ہٹ فلمیں بنائیں۔

Tags:

You Might also Like