Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز ہندماتا میں اداکارہ مانسی راچ کا زبردست رول

اداکارہ مانسی راچ

فلمی ڈسک،3 اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ میں شروتی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مانسی راچ حال ہی میں ہندماتا سیریز میں نظر آئی ہے- جو خواتین کی کہانی پر مبنی ہے- اس سیریز میں مانسی رچ نے ایک قیدی کا رول نبھایا ہے-

کچھ دنوں پہلے سیریز کا ٹریلر بھی ریلیز ہوا تھا- جس میں مانسی کے ساتھ ساتھ دیگر فنکاروں کا کردار بھی کافی زبردست لگ رہا تھا-

اس سیریز میں اداکارہ مانسی راچ کے علاوہ راشی مل، ترپتی خامکر، اپریجتا بجاج، جیاشری وینکٹرامنن، نینا سرین، آصف علی بیگ جیسے فنکاروں نے کام کیا ہے- اس سیریز کو ریدھی کچھیلا نے لکھا ہے،

ہندماتا ویب سیریز کی ہدایت کاری سریشتی جین نے کی ہے اور اسے پروڈیوس منور راما پکچرز کیا ہے۔

ہندماتا ویب سیریز بروز چہارشنبہ 31 مارچ 2021 کو ایروز ناؤ ویب سائٹ یا ایپ پر جاری ہوئی۔

مانسی راچ نے ایک میڈیا ہاؤس کو بتایا کہ یہ خواتین کے کہانی پر مبنی ہے جو کہ خاص کر جیل پر بنی ہے- اس سیریز میں دیکھا جائے گا کہ جیل میں موجود خواتین کے درمیان ایک فیشن ڈیزائنر آتی ہے کپڑے سلوانے کے لیے- سیریز میں مانسی سدھا کا کردار نبھا رہی ہے-

مانسی نے سیریز میں کئی جگہ سلائی مشین چلاتی نظر آئی- مانسی نے بتایا کہ انہیں سلائی کرنا نہیں آتا تھا لیکن ہم نے ورک شاپ کیا- شوٹنگ کے دوران ایک دادی آتی تھی جنہوں نے ہمیں سلائی سیکھائی-

 

 

مانسی راچ کی پیدائش 11 مئی 1984 کو ممبئی میں ہوئی- انکی والدہ کا نام شوبھنا راچ ہے-

انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم لٹل اینجل ہائی اسکول مہاراشٹرا سے کی، اور ممبئی کے ویلسن کالج سے کالج کی پڑھائی کی- مانسی گریجویٹ ہے-

مانسی نے اپنے کیریئر کی شروعات اسسٹنٹ کے طور کیا تھا- مانسی ڈائریکٹر بننا چاہتی تھی-
مانسی نے کئی مشہور پلے میں کام کیا جن میں بالی اور شمبھو، کنفیشینس، جیسے پلے شامل ہے-

ایک ناٹک کے دوران شو کی ایک لڑکی کافی دنوں سے نہیں آرہی تھی،

اداکارہ مانسی راچ اسکے سارے ڈائیلاگ یاد تھے، ایسے میں مجھ سے شو کے لیے پوچھا تو میں نے ہاں کردی-

اور مانسی کے کام کی خوب تعریف ہوئی اسکے مانسی نے کبھی پچھے موڑ کر نہیں دیکھا-

مانسی نے کئی ٹی وی کمرشل اشتہارات میں کام کیا جن میں مائنترا، پارلے کسمی ٹافی بار، ایئرٹیل منی وغیرہ شامل ہے-

اداکارہ مانسی راچ نے ایک اداکارہ اور ماڈل ہے-

انہوں نے سال 2011 میں فلم مجھ سے فرانڈشیپ کروگے سے ڈیبیو کیا تھا-

اور کرن جوہر کی فلم اسٹوڈینٹ آف دی ایئر میں انہیں نوٹس کیا گیا-

سال 2011 میں آئی ہندی رومانٹک کامیڈی فلم مجھ سے فراینڈشپ کروگے، میں مانسی نے نیہا کا کردار ادا کیا تھا،

انکا رول سکنڈری تھا- فلم کو نوپور آستھانہ نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2012 میں مانسی نے کرن جوہر کی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں شروتی کا سکنڈری رول ادا کیا-

سال 2015 میں مانسی نے کرائم تھریلر فلم چارلی کے چکر میں ، میں نینا کا کردار ادا کیا تھا،

فلم کو منیش سریواستو نے ڈائریکٹ کیا تھا-

اور سال 2016 میں گجراتی فلم کٹی میٹھی سیٹینگ میں مہر کا لیڈ رول ادا کیا-

اداکارہ مانسی راچ نے فلموں کے علاوہ ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا-

جن میں سال 2016 ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز 24 کے دوسرے سیزن میں میڈی کا رول نبھایا-

اور سال 2017 میں انڈین مارشل آرٹس – ایک اتحاس میں بطور اینکر نظر آئی-

سال 2018 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ووٹ پر نشر ہونے والی ویب سیریز اٹس ناٹ دیٹ سمپل میں نتاشا کا کردار نبھایا-