Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گیلکسی ایم02ایس لانچ، قیمت 10000 روپے سے بھی کم

سیمسنگ گیلکسی ایم02ایس

ٹیکنالوجی ڈسک،8 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ انڈیا نے ہندوستانی بازار میں اپنے نئے اسمارٹ فون، سیمسنگ گیلکسی ایم02ایس کو لانچ کردیا ہے۔

جو کہ سال 2021 کا ہندوستان لانچ ہوا پہلا اسمارٹ فون ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلےاسے نیپال میں لانچ کیا جاچکا ہے۔

فون کی اسپیسیفیکیشن کی بات کریں تو سیمسنگ گیلکسی ایم02ایس میں اسنیپ ڈریگن، ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ یہ اسمارٹ فون تین کلر آپشن میں دستیاب ہے۔

سیمسنگ گیلکسی ایم02ایس کمپنی کا لیٹسٹ بجٹ اسمارٹ فون ہے، جسکی قیمت 10000 روپے سے بھی کم ہے۔

سیمسنگ گیلکسی ایم02ایس کی قیمت اور دستیابی
سیمسنگ گیلکسی ایم02ایس دو کنفیگریشن میں آتا ہے۔
اسکے 3 جی بی ریم + 32 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 8999 روپے ہے۔
اسکے 4 جی بی ریم + 64 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 9999 روپےمیں ہے۔
فون کے کلر آپشن کی بات کریں تو یہ اسمارٹ فون بلیک، بلیو اور ریڈ کلر میں دستیاب ہے۔
فون کو آپ ایمیزون، سیمسنگ کی ویب سائٹ اور سبھی ریٹیل اسٹورس کے ذریعہ خرید سکتے ہیں۔

سیمسنگ گیلکسی ایم02ایس کے اسپیسیفیکیشن
فون میں 6.5 انچ کا انفینٹی۔وی ڈسپلے
فون کا اسپیکٹ ریشو 20:9 ہے۔
فون کوالکوم اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر سے لیس
جس کے ساتھ گرافکس کے لیے اڈرینو 506 جی پی یو ہے۔
اوکٹا 1.8 گیگا ہرٹز
اینڈروئیڈ 10 پر چلتا ہے
فون میں 4 جی بی تک ریم
فون میں 64 جی بی تک کی اسٹوریج
مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 1 ٹی بی اضافے کی سہولت

 گیلکسی ایم02ایس میں کیمرا سیٹ اپ
فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ
پرائمری کیمرا 13 میگا پکلس
اور 2 میگا پکسل کا ڈپتھ کیمرا
فون میں 2 میگا پکسل کا مائیکرو کیمرا
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 5 میگا پکسل کا کیمرا
اسکا اپرچر ایف/2.2 ہے
فون میں آئی ایس او کنٹرول،
آٹو فلیش، ڈیجیٹل زوم
ایچ ڈی آر اور ایکسپوزر

فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس
فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری
فون کا وزن 196 گرام
سلک ڈیزائن اور پریمیم لک
بیٹری 15واٹ کی کوئیک چارج کو سپورٹ کرتی ہے۔
فون میں 4جی ، بلوٹوتھ، ہیڈ فون جیک اور جی پی ایس جیسے فیچرس
فون کی موٹائی 9.1 ملی میٹر

Tags:

You Might also Like