Type to search

ٹی وی اور فلم

عالیہ کیشپ برتھ ڈے اسپیشل: انوراگ کیشپ کی بیٹی لائم لائٹ سے رہتی ہے دور

عالیہ کیشپ

 فلمی ڈسک، 9 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر ، پروڈیوسر انوراگ کیشپ کی بیٹی عالیہ کیشپ آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

عالیہ کیشپ کی پیدائش 9 جنوری 2001 میں ہوئی۔ عالیہ کے والد انوراگ کیشپ ہیں اور والدہ آرتی بجاج ہیں۔ انوراگ کیشپ ایک فلم رائٹر ، ڈائریکٹر ، پروڈیوسر ہے جبکہ آرتی ایک فلم ایڈیٹر ہے۔

عالیہ کی والدہ آرتی بجاج انوراگ کیشپ کی پہلی اہلیہ رہی ہے۔ انوراگ کیشپ کی زیادہ ترفلموں کی ایڈیٹر آرتی بجاج ہی ہوتی ہے۔ انوراگ کیشپ نے سال 2003 میں آرتی سے شادی کی تھی۔ لیکن سال 2009 میں دونوں نے طلاق لے لیا تھا۔ لیکن پروفیشنل طور پر دونوں کا رشتہ ابھی بھی اچھا ہے۔

عالیہ کے پسندیدہ ایکٹر رنبیر کپور ہے جبکہ انکے بہترین دوست سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور ہے۔وہ دونوں اکثر پارٹیوں میں ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔

عالیہ گذشتہ سال کیلیفورنیا کے چپمان یونیورسٹی سے پڑھائی کررہی تھی۔ عالیہ سال 2017 میں اس وقت بحث میں آئی تھی جب انہوں نے ایجوکیشن آف گرلز پر ڈاکومینٹری بنائی تھی۔

پروڈیوسر- ہدایتکار انوراگ کیشپ اپنی الگ طرح کی فلموں کے لیے تو جانے ہی جاتے ہیں۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بیباک بیانی کی وجہ سے بحث میں رہتے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انوراگ کیشپ ہی نہیں انکی بیٹی عالیہ کیشپ کو بھی کئی بار ٹرول کیا گیا ہے۔ عالیہ اسٹار کڈ ہے لیکن لائم لائٹ سے دور رہتی ہے۔

دوسرے اسٹارکڈز کی طرح عالیہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ انسٹاگرام پر عالیہ کے 14 لاکھ سے زیادہ فالوورس ہیں۔

انوراگ کشیپ اپنی بیٹی کے ساتھ اکثر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ایک بار ایک یوزر نےانکی بیٹی کو غیر اخلاقی دھمکی دیتےہوئے میسج کیا تھا اور انوراگ نے اسکا سخت نوٹ لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

سارا علی خان ہو یا جھانوی کپور، عالیہ بھٹ ہو یا پھر کٹرینہ، یہ سب ایکٹینگ کے ساتھ ہی اسٹائل کے معاملے میں بھی آگے رہتی ہیں۔ لیکن عالیہ کیشپ بالی ووڈ اور لائم لائٹ سے دور ہونے کے باوجود اسٹائل کے معاملے میں ان اداکاراؤں سے کم نہیں ہیں۔

عالیہ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے، انکی اداکاری میں دلچسپی ہے یا نہیں، اور وہ فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنائیں گی یا نہیں یہ تو وقت آنے پر طے ہوگا۔