Type to search

ٹی وی اور فلم

سگاریکا گھاٹگے برتھ ڈے اسپیشل: کامیاب فلمی سفر کے بعد ظہیر خان سے کی شادی

سگاریکا گھاٹگے

فلمی ڈسک، 8 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاہ رخ خان کی فلم چک دے انڈیا کی پریتی سبروال یعنی سگاریکا گھاٹگے آج اپنی سالگرہ ہے- سگاریکا آج اپنا 34 واں برتھ ڈے منارہی ہے- فلم چک دے انڈیا کے لیے سگاریکا کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا-

سگاریکا گھاٹگے کی پیدائش 8 جنوری 1986 کو مہاراشٹرا کے کولہاپور میں ہوئی- سگاریکا کے والد کا نام وجے سنگھ گھاٹگے اور والدہ ارمیلا گھاٹگے ہیں- اور انکے بھائی کا نام شیوجیت گھاٹگے ہے جو ایک اکاؤنٹ ایگزیکٹیو ہے-

سگاریکا گھاٹگے ایک ماڈل اور نیشنل لیول ایتھلیٹ اور اداکارہ ہے- انہیں شاہ رخ خان کی فلم چک دے انڈیا میں نبھائے پریتی سبروال کے رول کے لیے جانا جاتا ہے-

کولہا پور میں وہ آٹھ سال کی عمر تک رہی اور پھر وہ راجستھان کے اجمیر منتقل ہوئی اور میو کالج گرلز اسکول میں پڑھائی کی- سگاریکا قومی سطح پر ہاکی کی کھلاڑی رہ چکی ہے-

بتادیں کہ سگاریکا کا تعلق شاہی خاندان سے ہے- سگاریکا کے والد وجے گھاٹگے ہندی فلموں کے مقبول شخصیت ہے، ساتھ ہی سگاریکا کی دادی سیتا راجے گھاٹگے اندور کے مہاراجہ توکوجی راؤ ہولکر کی بیٹی تھی- سگاریکا جب پڑھائی کررہی تھی تبھی سے انہیں اشتہارات میں کام کے آفر آنے لگے تھے- لیکن انکے والد نے ان آفرس کو منع کردیا تھا-

سگاریکا گھاٹگے نے 24 اپریل 2017 کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ظہیر خان سے منگنی کا اعلان کیا اور نومبر 2017 کو شادی کی-

 

سگاریکا گھاٹگے اور ظہیر خان کا رشتہ اس وقت لوگوں کے سامنے آیا جب دونوں ساتھ میں یوراج سنگھ اور ہیزل کچ کے رسپشن میں پہنچے تھے- دونوں ایک دوسرے کو قریب 6 مہینے سے ڈیٹ کررہے تھے- دونوں کی ملاقات ایک کامن فرینڈ کے ذریعہ ہوئی تھی-

ظہیر اپنے گھر والوں کو سگاریکا سے شادی کے لیے بے حد مشکل سے منا پائے تھے۔ جب پتہ چلا کہ سگاریکا فلموں میں کام کرتی ہے تو گھر والوں نے انکار کردیا۔

حالانکہ ظہیر کے سمجھانے پر گھروالوں نے ایک شرط رکھی۔ ظہیر کے گھر والوں نے پہلے سگاریکا کی فلم چک دے انڈیا کی سی ڈی منگوائی اور پوری فلم دیکھی اسکے بعد ہی انہوں نے شادی کے لیے ہاں کہا۔ 23 اپریل کو انہوں نے شادی کی اور 24 اپریل 2017 کو انہوں ٹیوٹر پر اس کا اعلان کیا۔

سال 2007 میں سگاریکا نے اپنی ایکٹینگ کا آغاز فلم چک دے انڈیا سے کیا، اس فلم میں انہوں نے پریتی سبروال کا رول ادا کیا- اس فلم کو شمیت امین نے ڈائریکٹ اور ادتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا تھا- فلم میں شاہ رخ خان لیڈ رول میں تھے-

اور اسکے بعد وہ ریبوک انڈیا کی برانڈ سفیر بنی- اسکے علاوہ فیشن میگزین اور مختلف فیشن شوز میں نظر آئی-

سال 2009 میں آئی تھریلر فلم “فاکس” میں سگاریکا، سنی دیول، ارجن رامپال اور ادیتا گوسوامی کے ساتھ نظر آئی-

اس فلم میں سگاریکا نے اروشی ماتھور کا رول ادا کیا تھا- اس فلم کو دیپیک تیجوری نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2011 میں آئی فلم ” ملے نہ ملے ہم” میں سگاریکا گھاٹگے نے کامیا کے رول میں دیکھی-

اس فلم کو تنویر خان نے ڈائریکٹ کیا تھا- اس فلم میں کنگنا رناوت، نیرو باجوا اور سگاریکا اہم رول میں تھے-

سال 2012 میں آئی عمران ہاشمی کی کرائم تھریلر فلم “رش” میں سگاریکا گھاٹگے نے آہانا شرما کے کردار میں نظر آئی،

اس فلم کو شمن دیسائی نے ڈائریکٹ اور محمد فصیح اور شیلندر سنگھ نے پروڈیوس کیا تھا-

اس فلم میں انکے زبردست کسینگ سین بھی تھے- فلم میں عمران ہاشمی، آدتیہ پنچولی، نیہا دھوپیا اور سگاریکا اہم رول میں تھے-

سال 2013 میں آئی فلم مراٹھی فلم “پریماچی گوشتہ” میں سونل کے کردار میں نظر آئی- یہ انکی مراٹھی ڈیبیو فلم تھی-

اس فلم کو ستیش راجواڑے نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں سگاریکا اور اتل کلکرنی لیڈ رول میں تھے-

سال 2015 میں آئی پنجابی رومانس فلم “دلداریاں” میں سگاریکا نے پالی کا کردار نبھایا-

سگاریکا کی یہ پنجابی ڈیبیو فلم تھی- اس فلم میں سگاریکا نے جسی گل کے مقابلے کام کیا تھا-

سال 2015 میں کلرس ٹی وی پر نشر ہونے والے شو فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 6 کا حصہ رہی اور فائلنسٹ رہی-

سال 2017 میں آئی ہندی فلم “ارادہ” میں سگاریکا نے مایا سنگھ کا رول نبھایا- اس فلم کو اپرنا سنگھ نے ڈائریکٹ اور فالگونی پٹیل اور پرنس سونی نے پروڈیوس کیا تھا-

اس فلم میں نصیر الدین شاہ، ارشد وارثی، دیویا دتہ، شرد کیلکر اور سگاریکا لیڈ رول میں تھے-

سگاریکا گھاٹگے نے سال 2019 میں ہندی ایکشن، ڈرامہ، رومانس اور تھریلر ویب سیریز “باس: باپ آف اسپیشل سرویس” میں کام کیا-

اس سیریز میں انہوں نے اے سی پی ساکشی کا رول نبھایا- اس سیریز سے کرن سنگھ گروور اور سگاریکا گھاٹگے نے ڈیجیٹل ڈیبیو کیا تھا-

اس سیریز کو انکوش بھٹ نے ڈائریکٹ اور اسد بھوپالی نے لکھا تھا- اور فلم پلٹن اور آلٹ بالاجی نے پروڈیوس کیا تھا-