Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان نے کورونا واریئرز عطیہ کیے ایک لاکھ سینیٹائزر

salman-khan-horse-ride

ممبئی ، 30 مئی (یو این آئی) فلمی ڈسک،30مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا سے جنگ میں بالی ووڈ کے سلطان کا ساتھ لگاتار مل رہا ہے- سلمان خان نے اب تک لاکھوں کا عطیہ کیا ہے- سلما لاک ڈاؤن سے ہی اپنے پنویل والے فارم ہاؤس میں رہ رہے ہیں- وہاں بھی سلمان مدد کرنے میں پیچھے نہیں رہے- آس پاس کے گاؤں کے لوگوں کو سلمان جہاں راشن بٹوا چکے ہیں، وہیں بالی ووڈ کے یومیہ مزدوروں کے لیے سلمان کورونا بحران میں اصل ہیرو بنے-

اور اب سلمان خان کی طرف سے کورونا کے فرنٹ لائن واریئرز کو خاص تحفہ ملا ہے- سلمان کی طرف سے ممبئی پولیس کو 1 لاکھ سینیٹائزر عطیہ دیئے گئے ہیں-

لاک ڈاؤن کے درمیان سلمان خان سخاوت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کھلے دل سے بے سہارا اور غریبوں کی مدد کی ہے۔

سلمان خان نے کورونا واریئرز کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ سینیٹائزر عطیہ کئے ہیں ۔ ان کے اس کام کی ہر طرف تعریف کی جارہی ہے۔

مہاراشٹر کے رہنما راہل این کنال نے ایک ٹویٹ کے ذریعے سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی سراہنا کی ہے۔ راہل کنال نے اپنے سوشل میڈیا پر پولیس کو دیئے جارہے سینیٹائزر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

Thank you @BeingSalmanKhan for providing 1Lakh Hand Sanitizers to our @MumbaiPolice #WarAgainstVirus https://t.co/4qF5uU4IBv

— CMO Maharashtra (@CMOMaharashtra) May 30, 2020

 

ان کے مطابق ابھی تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو سینیٹائزر تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ راہل نے یہ کام ہنگری نامی ایک مہم کے تحت سلمان کے ساتھ کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا “سلمان خان کا شکریہ۔ نیز انہوں نے لکھا ہے ،
سبھی پولیس اہلکاروں کو سینیٹائزر تقسیم کئے ہیں‘‘۔

Tags:

You Might also Like