Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان کو سانپ نے کاٹا، 6 گھنٹے ہاسپٹل میں رہنے کے بعد ڈسچارج

فلمی ڈسک، 27 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کے فینس کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ خبر مل رہی ہے کہ سلمان خان کو گذشتہ رات انکے پنویل فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا۔

جس وجہ سے انہیں ہاسپٹل میں شریک کرنا پڑا۔ بتادیں کہ 27 ڈسمبر کو سلمان اپنا 56 ویں سالگرہ منانے والے ہیں۔
ایسے میں سلمان کے فینس کے لیے یہ خبر حیران کرنے والی ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سلمان کے فینس انکی صحت کو لیکر فکر مند ہے۔

لیکن ملی معلومات کے مطابق سلمان خطرے سے باہر ہے اور انہیں کل رات ہی 6 گھنٹے ہاسپٹل میں شریک رہنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ فی الحال وہ اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم انتم میں بہن ارپیتا خان کے شوہر اور اپنے بہنوئی آیوش شرما کے ساتھ کام کرچکے سلمان کو سانپ نے کاٹا وہ اپنے پنویل والے فارم ہاؤس میں تھے۔ سانپ کے کاٹے جانے کے بعد سلمان کو فوری ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔

سانپ کے کاٹنے کے بعد سلمان کو نوی ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ قریب 6 گھنٹے چلے علاج کے بعد آخر کار انہیں صبح 9 بجے ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی۔

کہا جارہا ہے کہ سلمان اپنے فارم ہاؤس میں ہے اور انکی دیکھ بھال جاری ہے۔

سلمان خان ان دنوں بگ باس 15 کی میزبانی کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گے۔

اس فلم میں انکے ساتھ کٹرینہ کیف نظر آنے والی ہے۔ ایکٹر کو آخری بار فلم انتم میں دیکھا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like