Type to search

ٹی وی اور فلم

ایکشن سے بھرپور ہے سلمان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر، پوجا ہیگڑے

بھائی جان سلمان

فلمی ڈسک، 26 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی فلموں کو لیکر کافی بحث میں ہے- ابھی کچھ دنوں پہلے سلمان اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے جڑا ایک پوسٹر شیئر کیا تھا-

 

اس پوسٹر میں فلم کے ٹیزر کی ریلیز تاریخ کے بارے میں بتایا گیا تھا- پوسٹر پر ٹیزر تاریخ کے ساتھ ساتھ سلمان کی ایک تصویر بھی لگی تھی- بتادیں کہ سلمان کی اس فلم کا ٹیزر 25 جنوری 2023 کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگیا-

 

سلمان اور اداکارہ پوجا ہیگڑے کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر سامنے آگیا ہے- اس فلم کے ٹیزر کو شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ساتھ ریلیز کیا ہے-

 

 

بڑے پردے پر سلمان کے ٹیزر کو دیکھنے میں ایکشن میں نظر آرہے ہیں- اس فلم میں ساؤتھ کی جھلک بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں- فلم کا ٹیزر ایکشن سین سے بھرا ہوا ہے-

 

کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹیزر میں دیکھایا گیا ہے کہ سلمان کا انداز بالکل الگ ہی نظر آرہا ہے-

 

سلمان خان اور پلک تیواری کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ 21 اپریل 2023 کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں کئی نئے ستارے نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں عبدو روزک اور شہناز گل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

 

فلم کے ڈائریکٹر فرہاد سمجی، اسکرین پلے ساجد ناڈیاڈوالا کا ہے، اور فلم کے پروڈیوسر سلمان خان اور ساجد ناڈیاڈوالا ہے-

 

 

فلم میں ساؤتھ ایکٹر وینکٹیش، پوجا ہیگڑے اور جگپتی بابو نے معاون کاسٹ کے ساتھ کام کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like