Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹائیگر 3 کا ٹیزر ریلیز: سلمان خان، کٹرینہ کیف کی ‘ٹائیگر 3’ عید پر ہوگی ریلیز

ٹائیگر 3 ٹیزر

فلمی ڈسک، 5 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ریلیز تاریخ کے اعلان کے بعد سے ہی مداح سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں-

جمعرات کو یش راج فلمز نے ویڈیو جاری کرکے سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا ہے-

 

بتادیں کہ آفیشل معلومات کے مطابق یہ فلم 21 اپریل 2023 یعنی اگلے سال عید پر سینما گھروں میں دستک دینے کے لیے تیار ہے-

سپر اسٹار سلمان خان نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام ہینڈ پر اپنی مقبول فلم ٹائیگر 3 کا پہلا ٹیزر جاری کیا-

فلم کے ٹیزر میں کٹرینہ کیف کچھ شاندار ایکشن کرتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہے- آخر میں کٹرینہ کیف سلمان خان سے پوچھتی ہے، کیا آپ ریڈی ہو- تب بھائی جان کہتے ہیں، ٹائیگر ہمیشہ ریڈی ہوتا ہے-

ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان لکھتے ہیں، ہم سب اپنا اپنا خیال رکھیں— سال 2023 عید پر ٹائیگر 3— آئے سب وہاں رہے- ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہورہی ہے-

سال 2023 میں 21 اپریل کو اپنے نزدیگی بڑے پردے پر یش راج فلمز کے ساتھ ٹائیگر 3 کا جشن منائے-

غور طلب ہے کہ ٹائیگر 3 سلمان او رکٹرینہ کیف کی ایکشن فلموں کی سیریز کا تیسرا حصہ ہے- اسکی ہدایت منیش شرما نے کی ہے- فلم میں سلمان خان، بھارتی جاسوس اونیاش سنگھ ٹائیگر راٹھور کا رول نبھا رہے ہیں، جسے پاکستانی جاسوس حمیمی (کٹرینہ) سے پیار ہوجاتا ہے-

تیسری فلم کی شوٹنگ حال ہی میں دہلی اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں پوری ہوئی ہے-

اس سے پہلے سلمان اور کٹرینہ نے ترکی، روس اور آسٹریلیا میں بھی فلم کی شوٹنگ کی تھی-

اس میں عمران ہاشمی بھی ہے- ایک تھا ٹائیگر ، نامی مقبول فرنچائزی کی پہلی فلم سال 2012 میں آئی اور کبیر خان کی ہدایت میں بنائی گئی تھی- فلم کو زبردست رسپانس ملا تھا-

دوسری فلم ٹائیگر زندہ ہے، سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسکی ہدایت علی عباس ظفر نے کی تھی-

Tags:

You Might also Like