Type to search

ٹی وی اور فلم

میں چلا گانا: سلمان خان کا ‘میں چلا’ گانا ریلیز، پرگیہ جیسوال کے ساتھ رومانس

میں چلا گانا

فلمی ڈسک، 23 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کا نیا گانا میں چلا ریلیز ہوچکا ہے- اس گانے میں سلمان، پرگیہ جیسوال کے ساتھ رومانس کرتے نظر آرہے ہیں-

سلمان خان کے اس گانے کو پنجابی سنگر گرو رندھاوا اور لولیا ونتور نے گایا ہے- بھائی جان نے آفیشل انسٹاگرام پر میں چلا، گانے کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے-

 

 

سلمان خان نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر اپنے سنگل گانے ‘میں چلا’ کا ٹیزر جاری کیا تھا۔ سلمان خان کے ساتھ رومانٹک گانے میں تیلگو اداکارہ پرگیہ جیسوال نظر آرہی ہے-

اس گانے کو گرو رندھوا اور یولیا ونتور نے گایا ہے۔ گرو رندھوا اپنے کئی ہٹ پنجابی اور ہندی گانوں کے لیے جانے جاتے ہیں، وہیں یولیا ونتور نے بھی اس سے پہلے رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی کے سٹی مار گانے کو اپنی اپنی آواز دے چکی ہیں-

 

 

اس گانے میں ایک بار پھر وہ سکھ انداز اور لمبے بالوں میں نظر آرہے ہیں- اس رومانٹک گانے کو یوٹیوب پر شاندار رسپانس مل رہا ہے-

گلشن کمار اور ٹی-سیریز کے ساتھ سلمان خان فلمز نے میں چلا، کو پروڈیوس کیا ہے- وہیں اس گانے کو لولیا ونتور اور گرو رندھاوا نے گایا ہے، بتادیں کہ لولیا ونتور کے ساتھ کئی بار سلمان کا نام جڑتا رہا ہے- پہلے بھی لولیا ونتور سلمان کے ساتھ کام کرچکی ہے-

میں چلا، گانے کی سب سے الگ بات ہے سلمان خان کا نئی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرنا، میں چلا کے ذریعہ سلمان نے ساؤتھ اداکارہ پرگیہ جیسوال کو موقع دیا ہے-

 

دونوں کی اس گانے میں زبردست کیمسٹری دیکھنے کو ملی ہے- میں چلا گانے کو یوٹیوب پر 2 گھنٹے میں قریب دو لاکھ ویوز مل چکے ہیں-

میں چلا، گانا ایک رومانٹک گانا ہے جس میں ایک بار پھر بہت خوبصورت آواز کے ساتھ گرو رندھاوا حاضر ہوئے ہیں-

حال ہی میں گرو رندھاوا کا نورا فتحی کے ساتھ ڈانس میری رانی، ریلیز ہوا تھا- اس گانے نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی-

 

اب انکا نیا گانا میں چلا، سلمان اور پرگیہ پر فلمایا گیا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ پرگیہ سے زیادہ لولیا ونتور پر کیا گیا ہے- ویڈیو میں گرو رندھاوا اور لولیا کو بھی گاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے-

کون ہے پرگیہ جیسوال؟
پرگیا 12جنوری 1991 کو مدھیہ پردیش کے جبلپور کی رہنے والی ہے۔ پرگیا نے پونے کی مشہور سمبیوسس یونیورسٹی سے لا کی پڑھائی کی ہے۔

 

پرگیہ نے سال 2014 میں تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی فلم ویراتو، سے ڈیبیو کیا تھا۔ اسکے بعد وہ تامل اور تلگو فلم انڈسٹری میں چل نکالی۔ پرگیہ نے تیلگو فلم دیگا سے تیلگو ڈیبیو کیا-

پرگیہ کامیاب ماڈل ہے۔ اور کئی بیوٹی کانٹیسٹ اپنے نام کر چکی ہے۔ پرگیا اپنی فیٹنس کا کافی دھیان رکھتی ہے۔ انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے کئی جم سیلفی اور ویڈیوز پوسٹ کیے ہیں۔

پرگیہ جیسوال پچھلی مرتبہ فلم آنتم میں نظر آئی تھی- سلمان کے ساتھ بیک ٹو بیک دو پروجیکٹس کرنے والی پرگیہ کئی وجہوں سے بحث میں ہے، اداکارہ اپنی خوبصورتی سے فینس کے دل میں تو جگہ بنا رہی ہے، اسکے علاوہ سلمان کے ساتھ گانے میں رومانس کرتے نظر آئی-

Tags:

You Might also Like