کسان احتجاج میں مرنے والے 750 کسانوں کے خاندان کو 3 لاکھ روپے کی مدد : چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد،21 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کسانوں کی تحریک کے دوران مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔
مرکزی حکومت نے جمعہ کے روز زرعی قانون کو واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک طرف جہاں کئی لوگوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے وہیں کئی اپوزیشن پارٹیوں نے احتجاج کے دوران مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دریں اثنا، تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ان کسانوں کے خاندانوں کے لیے ایک بڑا اعلان کیا ہے جنہوں نے تحریک کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔
تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نے اعلان کیا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے ہر کسان کے خاندان کو 3 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
انہوں نے بنا کسی شرط کے مرکزی حکومت سے ایسے تمام متاثرہ خاندانوں کو 25-25 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
چندر شیکھر راؤ کے بیٹے کے ٹی آر نے ٹویٹ کرکے اس فیصلے کی معلومات دی ہے۔
Proud of Hon’ble @TelanganaCMO #KCR Garu for announcing ₹3 lakh ex gratia to all the 750 plus farmers who lost lives fighting the #FarmLaws in NCR 👍
He also demanded Govt of India to announce ₹25 lakh ex gratia to each farmer family & also withdraw all cases unconditionally
— KTR (@KTRTRS) November 20, 2021