Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر پھسل کر گرنے کے بعد ہاسپٹل میں شریک

کے چندر شیکھر

حیدرآباد، 8 ڈسمبر (اردو پوسٹ) تلنگانہ ریاست کے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہاسپٹل میں شریک ہیں۔ ملی معلومات کے مطابق راؤ کو صبح کے دو بجے حیدرآباد کے ایک نجی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کو شک ہے کہ 69 سالہ کے سی آر گرنے کے بعد کولہے میں فیکچر ہو گیا ہے اور سرجری کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

 

 

 

انہیں جمعرات کی دیر رات 2 بجے حیدرآباد کے یشودا ہاسپٹل لے جایا گیا۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کے چندر شیکھر راٰ کے پارٹی بی آر ایس کے ہارنے کے بعد سے سابق چیف منسٹر پچھلے تین دنوں سے اپنے فارم ہاؤس والے گھر پر لوگوں سے مل رہے تھے۔

 

 

 

 

تلنگانہ تقریباً ایک دہائی قبل ایک نئی ریاست کے طور پر وجود میں آیا تھا، بھارت راشٹرا سمیتی کے سربراہ کے۔ چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تھے۔ کے سی آر نے 2014 سے 2023 تک تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ حال ہی میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے بی آر ایس کو شکست دی ہے۔ پارٹی کو 119 رکنی اسمبلی میں 64 نشستیں حاصل ہوئیں، جب کہ بی آر ایس کو 39 نشستوں پر مطمئن ہونا پڑا۔

 

 

کے سی آر نے تلنگانہ کی دو سیٹوں سے الیکشن لڑا اور گجویل سیٹ جیتی لیکن کاماریڈی سے ہار گئے۔ وہ کاماریڈی سیٹ بی جے پی کے کٹی پلی وینکٹا رمن ریڈی سے ہار گئے، جنہوں نے اس سیٹ سے کے سی آر اور ریونت ریڈی دونوں کو شکست دی۔

 

 

 

کانگریس کے ریونت ریڈی نے کل 11 وزراء کے ساتھ تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ کانگریس نے 119 میں سے 64 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ بی آر ایس کو صرف 39 سیٹیں ملی ہیں۔ 2014 میں تلنگانہ کے وجود میں آنے کے بعد یہ بی آر ایس کی پہلی شکست تھی۔

 

 

بتادیں کہ کے چندر شیکھر راؤ کی پیدائش 17 فروری 1954 کو چنتامداکا ضلع میں ہوئی۔ انکی اہلیہ کا نام شوبھا راؤ ہے، انہیں ایک بیٹا کے ٹی راما راؤ اور ایک بیٹی کے کویتا ہے۔

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like