Type to search

تلنگانہ

کے سی آر ہوئے قومی – بھارت راشٹرا سمیتی کا آغاز

سال 2024 کے انتخابات نظریں

ٹی آر ایس کی بی آر ایس میں تبدیلی کے ساتھ جشن کا آغاز


حیدرآباد،5 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے چیف منسٹر اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر چندر شیکھر راؤ نے وجے دشمی تہوار پر اپنی قومی پارٹی کا اعلان کردیا ہے، جس کا نام ہے – بھارت راشٹرا سمیتی ہے- کے سی آر ایک طویل عرصے سے مرکز میں بی جے پی کے سامنے مضبوط اپوزیشن کھڑا کرنے کی تیاری کررہے ہیں-

 

وزیراعلی تلنگانہ و ٹی آر ایس کے سربراہ چندر شیکھر راؤ کی جانب سے پارٹی کا نام ٹی آر ایس (تلنگانہ راشٹراسمیتی) سے بدل کر بی آر ایس (بھارتیہ راشٹرا سمیتی) کرنے کے اعلان کے اندرون چند منٹ ریاست بھر میں جشن کا آغاز ہوگیا- ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بی آر ایس قیادت کو مبارکبادی کے پیامات ملنے شروع ہوگئے-

بتادیں کہ چندر شیکھر راؤ کی قومی پارٹی کا مہورت چہارشنبہ 5 اکتوبر کی دوپہر ایک بجکر 19 منٹ پرنکلا ہے- ٹی آر ایس کا قیام 27 اپریل 2001 کو عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانا تھا

اتوار کو چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں اور پارٹی کے تمام 33 ضلعی سربراہوں کے ساتھ لنچ میٹنگ کی۔ اس دوران نیشنل پارٹی کے آغاز کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کے سی آر نے کئی بار مختلف فورمز میں اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ ’’بہت جلد ایک قومی پارٹی تشکیل دی جائے گی اور اس کی پالیسیاں مرتب کی جائیں گی‘‘۔ اب ان کا سیدھا مقابلہ بی جے پی سے ہے۔

چندر شیکھر راؤ کی پارٹی کے تحت لڑا جانے والا پہلا انتخاب غالباً منوگوڑو ضمنی انتخاب سے ہوگا، جو 4 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی کے گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک اور دہلی میں اسمبلی انتخابات لڑنے کا امکان ہے۔ کے سی آر مبینہ طور پر 9 دسمبر کو دہلی میں ایک بڑی ریلی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 

نئی قومی پارٹی کے لیے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ٹیوٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، پارٹی کو ان کی نئی شروعات پر میری نیک خواہشات۔

Tags:

You Might also Like