Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کی ڈبل بیڈ روم اسکیم: حیدرآباد میں 15,600 خاندانوں کو نئی صبح کا انتظار

ڈبل بیڈ روم

حیدرآباد،19 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرایے گھروں اور سلم ایریا میں زندگی گذارنے والے  زائد از 15000 خاندانوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات میں ایک مہذب زندگی گذارنے کے لیے ایک نئی صبح کا انتظار ہے۔

 

 

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)  کولور میں ڈبل بیڈروم ہاؤسنگ کالونی کے افتتاحی تقریب کے انتظامات کر رہی ہے۔

 

 

 

کولور میں یہ میگا ہاؤسنگ پروجیکٹ 15,600 رہائشی یونٹس پر مشتمل ہے اور اسے تلنگانہ حکومت کی ڈبل بیڈ روم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بنایا گیا ہے۔

 

 

 

ہاؤسنگ سوسائٹی 120 ایکڑ اراضی پر محیط ہے اور 15,660 مکانات 117 بلاکس میں پھیلے ہوئے ہیں۔

 

بتادیں کہ کولور تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کا ایک گاؤں اور پنچایت ہے۔

 

کولور ڈبل بیڈ روم  پروجیکٹ کو قومی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا اور اسے ہاؤسنگ، شہری غربت اور انفراسٹرکچر تھیم کے تحت بہترین طریقوں کے لیے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ یو ڈی سی او) ایوارڈ حاصل ہوا۔

 

 

جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی ایس لوکیش کمار ذاتی طور پر کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس میگا ہاؤسنگ کالونی کا افتتاح کریں گے۔

 

 

ہاؤسنگ کالونی سے متعلق تمام کام بشمول واٹر سپلائی کنکشن اور بجلی کا کام مکمل ہو چکا ہے اور کولور ڈبل بیڈ روم ڈگنیٹی ہاؤسنگ کالونی میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لیے تعمیر کی گئی سہولیات پرائیویٹ بلڈروں کے ذریعے تعمیر کردہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے برابر ہیں۔

 

 

کالونی میں پارک، چہل قدمی کے لیے خصوصی ٹریک، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) ، کھلے جم ، پلے گراؤنڈ، بارش کے پانی کے لیے ہارویسٹنگ پٹس، اور کھیل کے میدان شامل ہے۔

 

 

اسکے علاوہ کمرشل کامپلکس، پارکنگ کی جگہ، زیر زمین کیبلنگ کے ساتھ بیرونی برقی کاری، پانی کی سپلائی اور زیر زمین ڈرینج سسٹم ان سہولیات میں شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like