حیدرآباد،8 نومبر(بھاشا/ اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ کوویڈ ۔19 وبا کی وجہ سے بند ہوئے سینما ہال آن لاک کے عمل کے تحت اب پھر سے کھل سکتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شہر کے باہری علاقے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک فلم سٹی قائم کی جائے گی۔ یہ معلومات سرکاری ریلیز میں دی گئی۔
تیلگو کے مشہور اداکار چرنجیوی اور ناگرجنا نے ہفتے کے روز وزیر اعلی کے سی آر سے پرگتی بھون میں ملاقات کی۔ اس دوران فلم انڈسٹری کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تیلگو سینما کے ستارے چرنجیوی اور ناگرجنا سے ملاقات کے بعد راؤ نے کہا کہ ریاست میں قریب 10 لاکھ لوگ فلم انڈسٹری پر انحصار کرتےہیں اور کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے شوٹنگ بند ہونے سے سینما گھروں کے بند ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنی روزی روٹی کھو دی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ ریاست میں کوویڈ 19 سے ٹھیک ہونے کی شرح 91.88 فیصد ہے ،جسے دیکھتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ کوویڈ 19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے فلموں کی شوٹنگ شروع کی جاسکتی ہے اور سینما ہال کھولے جاسکتے ہیں۔ راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت فلم سٹی منصوبے کے لیے 1500 سے 2000 ایکڑ زمین الاٹ کرئے گی۔
تلنگانہ میں دو ہزار ایکڑ اراضی پر عالمی سطح کی فلم سٹی کی تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے ہفتہ کے روز اس کا اعلان کیا۔ کے سی آر نے بتایا کہ فلم سٹی بین الاقوامی معیار کے ساتھ حیدرآباد کے سرحدی علاقے میں تعمیر کی جائے گی۔ فلم سٹی کے لئے 1500 سے 2000 ایکڑ اراضی مختص کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہک کوویڈ کی وجہ سے فلم انڈسٹری پر کافی برا اثر پڑا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ تلنگانہ حکومت عالمی سطح کی فلم سٹی کی تعمیر کرنے کے حق میں ہے۔ اس دوران حیدرآباد سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے چرنجیوی نے ایک کروڑ اور ناگرجنا نے 50 لاکھ روپے کے چیک کے سی آر کے حوالے کیا۔