Type to search

تلنگانہ

کے چندر شیکھر راؤ جمعہ کو کونڈا پوچماں ساگر پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

حیدرآباد،27مئی(ذرائع) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ جمعہ کے روزصبح 11.30بجے سدی پیٹ ضلع میں کونڈاپوچماں ساگر پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ چندی یاگم، سدرشن یاگم، گنگاما پوجا اور دیگر رسومات بھی افتتاحی موقع پر کریں گے-

دنیا کے انجینئرنگ کے شاہکار کالیشورم پروجیکٹ کے حصہ کے طورپر وزیراعلی کے چندرشیکھرراواس دن دریائے گوداوری کے پانی کو اونچی سطح پر اٹھانے کی شاندار تقریب میں شرکت کریں گے۔
دریائے گوداوری سے پانی کو لکشمی بیریج (میڈی گڈہ)کے مختلف مراحل سے لفٹ کرواتے ہوئے کونڈا پوچماں ساگر ریزروائر میں پمپ کروایاجائے گاجس کی اونچائی 618میٹرس ہے۔

Tags:

You Might also Like