Type to search

اسپورٹس

انڈونیشیا ماسٹرز 2021: پی وی سندھو کے بعد کدامبی سری کانت بھی سیمی فائنل میں ہار; ہندوستانی چیلنج ختم

پی وی سندھو

اسپورٹس ڈسک، 21 نومبر (ذرائع) انڈونیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن اوپن میں ہندوستانی چیلنج ختم ہوگیا ہے۔ پی وی سندھو کے بعد کدامبی سری کانت کو بھی سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑی پی وی سندھو کا سفر شکست کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔ دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کو سیمی فائنل میں اکانے یاماگوچی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل مقابلے میں ملک کی اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو خواتین کو جاپان کی اکانے یاماگوچی سے شکست ملی- اس کے ساتھ ہی جاپانی کھلاڑی نے فائنل میں جگہ بنالی۔

ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو کا اکانے یاماگوچی کے خلاف ریکارڈ بے حد شاندار رہا، ہیڈ ٹو ہیڈ اعداد وشمار کی بات کی جائے تو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے 22 مقابلے میں سدھو 7-12 سے آگے رہی تھی-

اس سال یاماگوچی کے خلاف دو مقابلے جیت چکی پی وی سندھو سیمی فائنل میں اپنے حریف کے خلاف بالکل فارم میں نہیں دیکھی- 32 منٹ تک چلے اس مقابلے میں جاپانی کھلاڑی نے سندھو کو سیدھے گیم میں 21-13، 21-9 سے شکست دی۔

وہیں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں کدامبی سری کانت کو شکست ملی- انہیں ڈنمارک کے تیسرے سیڈ اینڈرس اینٹونسن نے 21-14، 21-9 سے ہرا کر باہر کیا-

Tags:

You Might also Like