Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ ریپر کارڈی بی نے شیئر کی بولڈ تصویر

ریپیر کارڈی بی

کارڈی بی اور آفسیٹ سال 2017 میں شادی کی تھی۔
کارڈی بی (28 سالہ) دوسری بار حاملہ ہے۔
جلد ہی آفسیٹ اپنے دوسرے بچے کا خیر مقدم کریں گے۔


ہالی ووڈ ڈسک، 29 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ ریپر کارڈی بی اپنے دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہے، کارڈی بی نے اتوار کو بیٹا ایوارڈس میں اپنی پرفارمینس کے دوران بے بی بمپ فلانٹ کرکے اس بارے میں خلاصہ کیا- کارڈی بی سے جڑی اس خوشخبری کو دیکھ کر سبھی چونک گئے-

مائگوس کے ساتھ پرفامر کرتے ہوئے کارڈی بی نے اپنی بے بی بمپ کو فلانٹ کیا- اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنے میٹرنیٹی فوٹو شوٹ کی ایک بولڈ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا- اس میں کارڈی بی اپنا بے بی بمپ فلانٹ کررہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cardi B (@iamcardib)

 

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب کارڈی نے اپنے حاملہ ہونے کا خلاصہ ٹی وی پر لائیو کیا ہو، اس سے پہلے انکی بیٹی کلچر کیاری کے ساتھ حاملہ ہونے کا خلاصہ کارڈی بی نے ہفتہ کی رات لائیو شو میں کیا تھا، اب کارڈی بی کی بیٹی کلچر 3 سال کی ہوگئی ہے-

کارڈی کے شوہر آفسیٹ بھی دوسری بار والد بننے کو لیکر خوش ہیں- کارڈی بی کے بعد آفسیٹ نے بھی ریپیر کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کی- یہ تصویر دونوں کے کنسرٹ کے دوران کی ہے

تصویر میں کارڈی نے بلیک باڈی سوٹ پہنا ہے اور انکا بے بی بمپ صاف دیکھ رہا ہے۔ کارڈی بی اور آفسیٹ کو دوسرے بچے کے لی مبارکباد دی جارہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by OFFSET (@offsetyrn)

 

بتادیں کہ کارڈی نے 20ستمبر 2017 کو آفسیٹ کے ساتھ شادی کی تھی- شادی کے ایک سال کے بعد انہوں نے اس بات کا خلاصہ کیا تھا جب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ حاملہ تھی-

کارڈی اور آفسیٹ کا رشتہ کافی اتار چڑھاؤ سے گذرا ہے، دونوں کی چار سال کی شادی میں کافی تنازعہ رہا، کارڈی بی نے 2018 میں شوہر پر چیٹنگ کا الزام لگایا تھا، اسکے بعد دونوں الگ ہوگئے تھے-

بتادیں کہ کارڈی اور آفسیٹ نے اپنے رشتے پر کام کیا اور ایک بار پھر ساتھ آئے، اسکے بعد جب کارڈی سے برداشت نہیں ہوا تو انہوں نے ستمبر 2020 میں آفسیٹ سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا اور کورٹ میں طلاق کی عرضی دی تھی-

حالانکہ بعد میں انہوں نے نومبر 2020 میں طلاق کی عرضی واپس لے لی، شوہر کے ساتھ دوبارہ آنے کے بعد کارڈی نے ایک انسٹاگرام لائیو میں کہا تھا۔

کارڈی بی کی پیدائش11 اکتوبر 1992 کو نیو یارک کے شہر برونکس میں ہوئی۔ اور وہیں پرورش پائی۔ انکا پیدائشی نام بیلقیس مرلنیس المنظر ہے۔

ریپیر کارڈی بی ایک امریکی ریپر ، نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن شخصیت ہے۔  وہ اپنے کئی پوسٹ اور ویڈیو کے ساتھ وائن اور انسٹاگرام پر وائرل ہونے کے بعد ایک انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت بن گئیں۔

سال 2015 میں  وی ایچ1 ریالٹی ٹیلی ویژن سیریز لو اینڈ ہپ ہاپ:نیویارک کے سیزن چھ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی۔

Tags:

You Might also Like