Type to search

تلنگانہ

یوپی اسمبلی انتخابات پر اویسی کی نظر، 100 سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان

بیرسٹر اسدالدین اویسی

اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات 
بیرسٹراسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم 100 سیٹوں پر انتخابات لڑیں گی
راج بھر کی پارٹی سہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی سے ایم آئی ایم کا اتحاد


دہلی،27 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2022 میں ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات کو لیکر سیاسی پارٹیاں سرگرم ہوگئی ہیں۔

وہیں یوپی انتخابات میں اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) بھی انتخابی میدان میں نظر آئیں گی۔

ایم آئی ایم کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اتوار کو یوپی انتخابات کے سلسلے میں اعلان کیا کہ ان کی پارٹی 100 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرئے گی۔ اویسی کی توجہ اگلے سال ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات پر ہے۔

پچھلے سال بہار میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ، اے آئی ایم آئی ایم نے 20 امیدوار کھڑے کیے تھے ، اور پانچ سیٹوں پر انہیں جیت ملی تھی۔

 

 

اویسی نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا، “اترپردیش انتخابات کو لیکر میں کچھ باتیں آپ کے سامنے رکھ دینا چاہتا ہوں، ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ ہم 100 سیٹوں پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے، پارٹی نے امیدواروں کو منتخب کرنے کا عمل شروع کردیا ہے اور ہم نے امیدوار درخواست فارم بھی جاری کردیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا ، “ہم نے سہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر صاحب کے ‘بھاگیداری سنکلپ مورچہ’ کے ساتھ ہیں۔ ہماری اور کسی پارٹی سے انتخابات یا اتحاد کے سلسلہ میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل، اتوار کی صبح بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے میڈیا میں چل رہی بی ایس پی اور اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کے مابین اتحاد کی خبروں کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ایک نیوز چینل میں کل سے یہ خبر نشر کی جارہی ہے کہ یو پی میں آئندہ اسمبلی انتخابات اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم وہ بی ایس پی مل کر لڑیں گی۔ یہ خبر جھوٹی اور گمرا کن ہے۔ اس بالکل بھی سچائی نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like