Type to search

ٹیکنالوجی

ریڈمی ایئرفون 10ایم ایم ڈائنامک ڈرائیورس کے ساتھ لانچ، قیمت 399 روپے

ریڈمی ایئرفون

ٹیکنالوجی ڈسک،4ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اگر آپ بھی کسی سستے والے ایئرفون کی تلاش میں ہے تو ریڈمی انڈیا نے آپ کے لیے صرف 399 روپے میں ایک سستا ایئرفون پیش کردیا ہے جسے ریڈمی ایئرفون نام دیا گیا ہے۔ ریڈمی ایئرفون کو ہندوستان میں کمنی کے نئے فون ریڈمی 9اے کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

ریڈمی ایئرفون کو ژیوامی کے لیٹسٹ آڈیو پراڈکٹ کے طور پر ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ وائرڈ ایئرفون سلک ڈیزائن اور ایلومینیم الی باڈی کے ساتھ آتا ہے۔ ان ایئرفون کو ریڈمی 9اے کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے، جو کہ کمپنی کا نیا کفایتی اسمارٹ فون ہے جسے ورچوئل ایونٹ کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے۔ ریڈمی آڈیو لائن اپ میں پہلے سے ہی ٹرو وائرلیس اسٹیرو (ٹی ڈبلیو ایس) ایئربڈز سیریز موجود ہے۔ جس میں ریڈمی ایئر ڈاٹ 2 شامل ہے جو کہ جولائی میں لانچ کیا گیا تھا۔

ریڈمی ایئرفونس کے اسپیسیفکیشن
ایئرفون ایلومینیم الی ساؤنڈ چیمبر سے بوسٹ ہے، جس میں 10ایم ایم ڈائنمک ڈرائیورس موجود ہے۔ ساؤنڈ یونٹ ڈرائیورس کو لیکر کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ کرسٹل کلیئر ووکل، ڈائنامک بیس اور ریفائنڈ ٹریبل ڈیلیوری کرتے ہیں۔ ڈیوائس میں پریمیم فیل دینے اور ہلکا بنانے کے لیے مین باڈی میں بھی اسی میٹیریل کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس ایئرفون کا وزن صرف 13 گرام ہے۔

وائرڈ ایئرفون 1.25ایم وائی۔شیپ کی فلیکسیبل کیبل کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ آڈیو جیک کو 90 ڈگری اینگل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تاکہ فلمیں دیکھتے وقت یا گیم کھیلتے وقت کنیکٹیڈ اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کو آسانی سے ہینڈل کیا جاسکے۔

ریڈمی ایئر فون کی قیمت
ریڈمی ایئربڈز کی قیمت ہندوستان میں 399 روپے طے کی گئی ہے۔ گراہک کو خرید کے لیے ان ایئربڈز میں تین کلر آپشن ملیں گے وہ ہے ریڈ، بلیک اور بلیو۔
ریڈمی ایئر فونس کو آپ 7 ستمبر سے ایمیزان ، فلپ کارٹ، ایم آئی ڈاٹ کام اور آف لائن ریٹیلرس سے خرید سکتے ہیں۔

ایئرفون میں اینٹی ایئرویکس سیلیکون ایئر پلگس دیئے گئے یں جو ویکس اور پسینے سے خراب نہیں ہونگے۔ ایئر فون کے وائر (تار) کی لمبائی 1.25 میٹر ہے۔

Tags:

You Might also Like