Type to search

ٹی وی اور فلم

‘باہوبلی 2’ کے بعد رجنی کانت اور اکشے کمار کی ‘2.0’ چین میں فلاپ

فلمی ڈسک،15ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ہندوستان کی دو بڑی بلاک بسٹر فلمیں چین میں کچھ خاص کمال نہیں دیکھا سکیں۔ اسے مین اسٹریم کےچین کے بازار میں قدم جمانے کی کوشش میں زبردست جھٹکا ماناجارہا ہے۔ رجنی کانت اور اکشے کمار ، ایس شنکر کی فم 2.0 نے ہندی، تامل اور تلگو زبانوں میں شاندار گھریلو کاروبار کیا تھا۔ لیکن 6 ستمبر کو یہ فلم چین میں ریلیز ہوئی جو پوری طرح سے فلاپ رہی۔ اس فلم نے چین کے بازار میں اپنے پہلے ہفتے میں صرف 22 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
2.0 سے پہلے مئی 2018 میں چین میں ریلیز ہوئی باہوبلی 2 بھی یہاں کے ناظرین کو راس نہیں آئی۔ پربھاس ایس ایس راجامولی کی یہ فلم ریلز ہونے کے بعد سے صرف 52 کروڑ روپے کی کمائی کرپائی۔ یہ فلم ناظرین کو تھیٹرس تک کھینچنے میں ناکامیاب رہی۔

Tags:

You Might also Like