Type to search

جرائم و حادثات

گوداوری کشتی حادثہ میں 5 کی موت،30 افراد لاپتہ

راجمندری،15ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام)آندھراپردیش کے دیوپٹنم کے قریب دریائے گوداوری ندی میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے 7 لوگوں کی موت ہوگئی اور 30 سے زائد لوگ لاپتہ ہے۔ کشی میں کرو ممبر سمیت 62 لوگ سوار تھے۔ اہلکاروں نے بتایا کہ ریاستی سیاحت بورڈ کے ذریعہ چلنےوالی بورڈ میں 63 لوگ سوار تھے اور ان میں سے 23 کو بچا لیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں راحت اور بچاؤ مہم میں مصروف ہے۔ تیل اور نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی ) کے ہیلی کاپٹر اور این ڈی آرایف کی ٹیمیں کو راحت اور بچاؤ مہم میں مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔

 


آندھرا سی ایم وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اہلکاروں سے بات کرکے راحت بچاؤ مہم کا جائزہ لیا۔ بتادیں کہ یہ واقع مدھیہ پردیش میں دو دن پہلے گنیش ورسجن کے دوران 12 لوگوں کی ندی میں ڈوب کر موت ہوگئی تھی۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کےمطابق آندھراپردیش کے سی ایم جگن موہن ریڈی نے ضلع کے سبھی عہدیداروں کو مقام واقع پر جاکر بچاؤ کام کی نگرانی کرنےکا حکم دیا ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کو دہدیت دی کہ وہ فوری اس علاقے میں بوٹنگ کی تمام خدمات کو معطل کردیں۔

وزیراعلی نے مرنے والوں کے افراد خاندان کو دس ۔ دس لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کاہ متاثرہ افراد خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ مرنے والوں میں ڈرائیور شامل ہے۔

(خبر پی ٹی آئی، اے این آئی سے لی گئی ہے۔)

Tags: