Type to search

ٹی وی اور فلم

جولی ایل ایل بی 3 میں ساتھ نظر آئیں گے اکشے کمار اور ارشد وارثی

جولی ایل ایل بی 3

فلم جولی ایل ایل بی 3 کی ہدایت کاری سبھاش کپور کریں گے۔
ارشد آخری بار ویب سیریز اسور 2 میں برون سوبتی کے ساتھ نظر آئے تھے۔


فلمی ڈسک، 9 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم جولی ایل ایل بی 3 کو لیکر بڑی خبر سامنے آرہی ہے- اس فرنچائز کی پچھلے دو فلموں کو ملی زبردست کامیابی کو دیکھتے اب میکرس نے اکشے کمار اور ارشد وارثی کو ساتھ بڑے پردے پر لانے کی تیاری کرلی ہے-

 

جی ہاں! آپ نے بالکل صحیح سنا ہے، پارٹ 1 اور پارٹ 2 کے جولی اب ایک ساتھ سلور اسکرین پر وکالت کرتے نظر آئیں گے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arshad Warsi (@arshad_warsi)

 

بتادیں کہ فلم کا پہلا حصہ سال 2013 اور دوسرا سال 2017 میں ریلیز ہوا تھا۔ پہلے حصے میں ارشد وارثی جولی کے کردار میں تھے جب کہ دوسرے حصے میں اکشے کمار نظر آئے تھے-

 

فلم  میں اس بار دونوں جولی کے درمیان فیس آف دیکھنے کو ملنے والا ہے- اس فلم میں کام کرنے کی بات کو خود ارشد وارثی نے کنفرم کیا ہے-

 

فلم جولی ایل ایل بی 3 یقینی طور سے زیر غور ہے اور فلم اگلے سال فلور پر جائے گی-

 

 

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایک دن انہیں روہت شیٹی کا فون آئے گا کہ وہ گوا میں گول مال 5 کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

بتا دیں کہ یہ دوسرا موقع ہوگا جب ارشد وارثی اکشے کمار کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اس سے قبل دونوں ‘بچن پانڈے’ میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں- لیکن یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ رہی۔

 

 

بتادیں کہ ارشد وارثی کی ویب سیریز ‘اسور 2’ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس شو کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ اس سیریز میں ارشد سی بی آئی افسر کے کردار میں نظر آرہے ہیں-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arshad Warsi (@arshad_warsi)

 

 

فلم جولی ایل ایل بی 3 میں اکشے اور ارشد کے علاوہ ایک بار پھر سور بھ شکلا فلم میں حج کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری سبھاش کپور کریں گے۔

Tags:

You Might also Like