Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشے کمار کی نئی فلم اسکائی فورس کا ٹیزر ریلیز

اکشے کمار

ملک کے پہلے مہلک فضائی حملے کی کہانی

اکشے نے نئی فلم ‘اسکائی فورس’ کا ٹیزر-

لیڈ رول میں ہونگے اکشے کمار، سال 2024 میں ہوگی ریلیز-

اسکائی فورس سے ویر پہاڑیہ ایکٹینگ ڈیبیو کریں گے-


فلمی ڈسک، 3 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم او ایم جی 2 کی کامیابی کے بعد اکشے کمار نے اپنی نئی فلم مشن رانی گنج کا ٹریلر جاری کیا تھا۔ اب اکشے نے ایک اور نئی فلم کا ٹیزر جاری کیا ہے۔

 

 

 

 

 

فلم کا نام ‘اسکائی فورس’ ہے۔ ٹیزر کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

 

 

فلم اسکائی فورس آئندہ سال 2 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہوگی۔ فلم اسکائی فورس کا ٹیزر 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر جاری کیا گیا۔ بتادیں کہ یہ دن سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کا یوم پیدائش بھی ہے۔

 

اسکائی فورس کی کہانی سال 1965 کی ہے اور ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔ تب ہند-پاک کے درمیان ہوئی جنگ میں پڑوسی ملک پر ایئر اسٹرائک کیا تھا، اسی ایئر اسٹرائک کی کہانی اور ملک کے جوانوں کی بہادری کی کہانی کو ایئر اسٹرائک میں دیکھایا جائے گا-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

‘اسکائی فورس’ کا ٹیزر شروع ہوتا ہے تو پاکستان کے سابق صدر محمد ایوب خان کی آواز سنائی دیتی ہے۔ پھر بعد میں ہندوستان کے اس وقت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو دکھایا جاتا ہے جو ایوب خان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

 

 

‘اسکائی فورس’ کے ٹیزر میں کہیں بھی اکشے کمار کی جھلک نظر نہیں آئے۔ ویر پہاڑیا ہندوستان کے سابق وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کے پوتے اور سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ہیں۔ ویر پہاڑیا نے اسکائی فورس میں ایئر فورس افسر کا کردار ادا کیا ہے، اور ان کے مقابل سارہ علی خان نظر آئیں گی۔

 

 

سندیپ کیلوانی اور ابھیشیک کپور مشترکہ طور پر فلم کی ہدایت کاری کریں گے۔ اسے جیو اسٹوڈیوز اور دنیش وجین پیش کررہے ہیں۔

 

 

انٹرنیپ پر درج معلومات کے مطابق ویر پہاڑیہ کی پیدائش سال 1995 میں سنجے پہاڑیہ اور سمرتی سنجے پہاڑیہ کے گھر ممبئی میں ہوئی- انہوں نے اسکولی تعلیم دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے کی، او اعلی تعلیم بوسٹن کی نارتھ ایسرٹن یونیورسٹی سے ایم اے کیا- گلوبل بزنس مینجمنٹ میں بی اے- ویر پہاڑیہ ایک انٹرپیونر، کریٹیو ڈائریکٹر، فلم اور میوزک پروڈیوسر ہے-

Tags:

You Might also Like