Type to search

صحت

ورزش کے ساتھ کم کیلوری والی خوراک کمزور ہڈیوں کا سبب بن سکتی ہے: مطالعہ

ہیلتھ ڈسک،(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) وزن کم کرنے کے لیے اکثر کم کیلوری خوراک کے ساتھ ورزش کی بھی صلاح دی جاتی ہے ۔ ویسے ورزش کے کئی فائدے ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کی خوراک میں کیلوری کی مقدار کم ہے تو اسکا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

جنرل آف بون منرل ریسرچ میں چھپی ایک اسٹیڈی کے مطابق، اگر آپ خوراک میں کم کیلوری لے رہے ہیں اور ساتھ میں ورزش بھی کررہے ہیں تو آپ کی ہڈیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایسا کرنے سے ہڈیوں میں فریکچر کا خطر ہ بڑھ جاتا ہے۔ اسیٹڈی کی سینئر مصنف کےمطابق اسٹیڈی کے نتائج نے انہیں چونکا دیا۔ اس سے پہلے چوہوں پر ہوئی ایک اسٹیڈی میں پتہ چلا تھا کہ نارمل کیلوری خوراک یا ہائی کیلوری خوراک کے ساتھ ورزش کرنا ہڈیوں کے لی اچھا ہوتا ہے۔ لیکن اب سامنے آیا ہے کہ اگر آپ کیلوری محدود خوراک لے رہے ہیں تو یہ سچ نہیں ہے۔

ریسرچ میں محقیقین نے چوہوں کے ہڈیوں میں موجود موٹاپے کو دیکھا، پچھلے تحقیق میں پتہ چلا تھا کہ ایسا موٹاپا انسانوں کی ہڈیوں کو بھی کمزور بناتا ہے۔ ٹیم نے پتہ کیا کہ چوہوں کا 30 فیصدی کیلوری انٹیک کم کرنے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے لیکن کم کرنے سے ہڈیوں سے موٹاپا بڑھ جاتا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ فیزیکل ایکٹیویٹی بڑھانے سے بون میرو کم ہوجاتا ہے لیکن ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہے۔ محقیقین کی ٹیم ابھی اس اسٹیڈی کو جاری رکھ کر پتہ لگانےکی کوشش کررہی ہے کہ بون میرو فیٹ کیسے جسم کو متاثر کرتا ہے۔

Tags: