Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کا ایکشن سے بھرپور ٹیزر جاری

فلم بڑے میاں چھوٹے میاں

ممبئی، 9 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1998میں آئی ڈیوڈ دھون کی مشہور فلم بڑے میاں چھوٹے میاں، کافی مقبول ہوئی تھی جس میں امیتابھ بچن، گووندا، روینہ ٹنڈن جیسے فنکار نے کام کیا تھا۔ اب اسی نام سے ایک اور فلم بننے جارہی ہے۔ جس میں بالی ووڈ کے کھلاڑی اور جیکی شراف کے بیٹے اہم رول میں ہونگے۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے جارہے ہیں۔ اگلے سال یعنی ڈسمبر 2023 تک اکشے کمار اور ٹائیگر شراف اپنے ایکشن سے فینس کے ہوش اڑانے والے ہیں-

اکشے اور ٹائیگر کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کا ٹیزر کل یعنی 8 فروری 2020 کو سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا- دو منٹ کے ٹیزر میں اکشے کمار اور ٹائیگر شراف نے اپنے ایکشن سین کا چھوٹا سا نمونا دیکھایا- یہ پہلی بار ہے جب اکشے اور ٹائیگر شراف ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

 

بتادیں کہ اس فلم کو فلمساز علی عباس ظفر نے ڈائریکٹ کیا- یہ مکمل ایکشن پیک فلم ہے-
ٹائیگر شراف پہلی بار ریتیک روشن کے ساتھ فلم وار، میں نظر آئے تھے، یہ بھی ایک ایکشن فلم تھی جسے فینس نے خوب پسند کیا تھا-

وہیں اب سال 1998 میں واشو بھگنانی کی پروڈیوس کردہ فلم بڑے میاں چھوٹے میاں میں گووندا اور امیتابھ بچن نظر آئے تھے اسی فلم کا اپ ڈیٹ ورژن ہے-

سال 1998 کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کو ڈیوڈ دھو نے ڈائریکٹ کیا تھا- نئی ایکشن فرنچائزی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کو ہندی، تیلگو کنڑ اور ملیالم سمیت پانچ زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا-

فلم کو اگلے سال کرسمس پر ریلیز ہونے کی امید ہے- اس فلم کو واشو بھگنانی ، دیپشیکھا دیشمکھ، جیکی بھگنانی، ہمانشو کشن مہرا اور ظفر پروڈیوس کرہے ہیں-

Tags:

You Might also Like