Type to search

ٹی وی اور فلم

رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی کا ٹریلر ریلیز

رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی

فلمی ڈسک،22 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کے فینس جس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے اس فلم کا آج ٹریلر ریلیز کردیا گیا- رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی کا ٹریلر جاری جاری کردیا گیا-

سلمان خان ٹریلر میں بالکل ایکشن انداز میں نظر آرہے ہیں اور انکے فینس کو بھائی جان کا یہ انداز خوب پسند آرہا ہے-

پربھودیوا کی ہدایتکاری میں بنی سلمان خان کی فلم رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی میں سلمان کے ساتھ دیشا پٹانی، رندیپ ہڈا اور جیکی شراف بھی اہم رول میں ہے- سلمان خان فلمز نے زی اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر پیش کیا ہے-

سلمان خان، سہیل خان، سوہا خان اور ریل لائف پروڈکشن پرائیوٹ لمیٹیڈ کی تیارہ کردہ فلم اس سال عید کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز ہوگی-

ایک طرف جہاں ٹریلر پر زوردار ایکشن دیکھنے کو مل رہا ہے ، وہیں دوسری جانب سلمان خان ایک بار پھر زبردست ڈائیلاگ بازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹریلر کی بات کریں تو اس میں سلمان خان ایک پولیس افسر کے رول میں ہے، اس میں وہ اپنے شہر کے جرم کو ختم کرتے نظر آرہے ہیں-

فلم میں سلمان رادھے کے کردار میں ہے جو 97 انکاؤنٹر کرچکا ہے، اس میں جیکی شراف کی بہن کے کردار میں دیشا پٹانی ہے جو رادھے سے محبت کرتی ہے-

فلم میں دیشا پٹانی دیا کے رول میں ہے تو جیکی شراف دیا کے بھائی کے کردار میں ہے- انکے علاوہ فلم میں سدھانشو پانڈے، میگھا آکاش، گوتم گولاٹی، گویند نامدیو، جیسے فنکار نظر آئیں گے-

فلم کے ایک ڈائیلاگ میں سلمان بولتے ہی رادھے جانے کے لئے نہیں بھیجنے کے لئے آیا ہے اور تیرے حصے کی بریانی ہم سب مل کر بانٹ کر کھائیں گے اور بولیں گے – عید مبارک۔

سلمان خان نے ایک بار خود کہا تھا کہ بوسہ کسی فلم کے لیے ضروری نہیں ہے- کیونکہ وہ اس میں کافی غیر آرام دہ ہے- لیکن اب لگتا ہے کہ سلمان نے اپنے کمفرٹ زون سے باہر آنے کا فیصلہ لے لیا ہے-

اپنے کیریئر میں ایک سے بڑھ کر ایک بلاک بسٹر دینے والے سلمان نے ہمیشہ کسینگ سین پر اعتراض جتایا ہے- ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چل رہی ہے کہ سلمان نے اپنا پرانا وعدہ توڑ دیا ہے- ٹریلر کے ایک سین میں وہ اداکارہ کو کس کرتے نظر آئے-

بتادیں کہ رادھے اب دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جہاں حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے کوویڈ پروٹوکول کا سختی سے عمل کیا جائے گا-

Tags:

You Might also Like