Type to search

ٹیکنالوجی

ہونر پلے 5ٹی لائف اسمارٹ فون 13میگا پکسل کے کواڈ کیمرے کے ساتھ لانچ

ہونر پلے 5ٹی لائف

ٹیکنالوجی ڈسک،21 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہونر پلے 5ٹی لائف اسمارٹ فون کو چین میں کمپنی نے لیٹیسٹ انٹری لیول اسمارٹ فون کے طور لانچ کردیا گیا ہے۔

ہونر پلے 5ٹی لائف فون اینڈروئیڈ 10 پر مبنی میجک یو آئی 4.0 پر کام کرتا ہے۔ اس فون میں 6.6 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ایچ ڈی + ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون میں 6000ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری دی گئی ہے۔ فون میں 6جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔

اسے ہونر پلے 5ٹی یوتھ اور ویلٹیٹی ایڈیشن بھی کہا جاسکتا ہے۔ حالانکہ انٹری۔لیول اسمارٹ فون ہونے کے باوجود اس فون کے اسپیسیفکیشن کافی شاندار ہے۔

ہونر پلے 5ٹی لائف فون میں آپ کو فوٹوگرافی کے لیے کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

ہونر پلے 5ٹی کی قیمت اور دستیابی
فی الحال ہونر پلے 5 ٹی لائف کے بین الاقوامی دستیابی کو لیکر کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔

ہونر پلے 5 ٹی لائف اسمارٹ فون بلیو اور بلیک کلر آپشن میں خرید کے لئے دستیاب ہوں گے، جن کے لیے پری بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ فون کی پہلی سیل 27 اپریل سے شروع ہوگی۔

ہونر پلے 5ٹی لائف / ہونر پلے 5ٹی یوتھ / ویٹالٹی ایڈیشن اسمارٹ فون کے 6 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 1،299 چینی یوآن (تقریبا 15،018 روپے) ہے۔

ہونر پلے 5ٹی لائف کے اسپیسیفیکیشن
فون اینڈروئیڈ 10 پر مبنی میجک یو آئی 4.0 پر کام کرتا ہے۔
فون میں 6.6 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ایچ ڈی + ڈسپلے
میڈیا ٹیک ہیلیو پی35 پروسیسر
فون میں 6جی بی ریم
اسٹوریج 128 جی بی
مزید اسٹوریج کے لیے ایس ڈی کارڈ سلاٹ 512جی بی

فون کے کیمرا فیچرس
کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ
پرائمری کیمرا 13 میگا پکسل
الٹرا وائیڈ کیمرا 5 میگا پکسل
میکرو کیمرا 2 میگا پکسل
ڈپتھ کیمرا 2 میگا پکسل
سیلفی کیمرا 8 میگا پکسل

فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس
فون میں 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری
فاسٹ چارجینگ سپورٹ 22.5واٹ
بلوٹوتھ 5.1، 4جی وی او ایل ٹی ای
وائی فائی 802.1بی/جی/این
جی پی ایس، یو ایس بی۔ٹائپ سی پورٹ
ہیڈ فون جیک 3.5ایم ایم

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *