Type to search

وائرل

شعلے کے سامبا میک موہن کی بیٹیاں

منجاری ماکیجانی

وائرل ڈسک، 22 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے وقت کی مشہور بالی ووڈ فلم شعلے آج بھی لوگوں کے دل کے قریب ہے، اور اس کے کردار کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا، فلم کے سبھی ڈائیلاگ خوب مشہور ہوئے تھے۔

فلم شعلے کا وہ ڈائیلاگ جو آج بھی لوگ کہتے ہیں۔ جسے گبر نے سامبا کو کہا تھا،،، ارے او سامبا، کتنے آدمی تھے؟ گبر سنگھ اور سامبا کا یہ ڈائیلاگ آج بھی کافی مقبول ہے-

فلم میں سامبا کا کردار نبھانے والے میک موہن کی بیٹیاں آج فلم انڈسٹری میں اپنے والد کی طرح خوب نام کمارہی ہے۔

آج ہم میک موہن اور انکی بیٹیوں کے بارے میں بات کریں گے- پہلے بات کرتے ہیں میک موہن کی۔

میک موہن کی پیدائش 24 اپریل 1938 کو کراچی، برٹش انڈیا میں ہوئی تھی، میک موہن نے منی ماکیجانی سے 1986 میں شادی کی تھی، جسکے بعد دونوں تین بچوں کے والدین بنے، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا- بیٹیوں کا نام منجاری ماکیجانی اور ونتی ماکیجانی ہے- وہیں بیٹے کا نام وکرانت ماکیجانی ہے-

انہوں نے ممبئی کے فلمالیا اسکول آف ایکٹینگ سے اداکاری سیکھی تھی، وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے لیکن ایکٹر بن گئے،

انہوں نے بالی ووڈ کی فلموں میں اکثر ویلن کے کرداروں میں نظر آئے، انہوں نے قریب 200 فلموں میں کام کیا جن میں ڈان، ستے پے ستہ، شان، قرض اور شعلے جیسی فلمیں شامل ہے- وہ 10 مئی 2010 کو انتقال کرگئے-

میک موہن آخری مرتبہ سال 2010 میں آئی فلم اتھیتی تم کب جاؤگے میں نظر آئے تھے-

اب بات کرتے ہیں میک موہن کی دونوں بیٹیوں کے بارے میں 
میک موہن کی بڑی بیٹی منجاری ماکیجانی کی پیدائش 23 فروری 1987 کو ممبئی میں ہوئی، وہ ایک فلم ساز ہے او انہیں شارٹ فلمز کے لیے جانا جاتا ہے- سال 2012 میں “دی لاسٹ ماربل” اور سال 2014 میں “دی کارنر ٹیبل” میں انکے کام کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا-

 

منجاری ماکیجانی نے ڈنکرک، دی ڈارک نائٹ رائزز، ونڈر ویمن، اور مشن امپاسیبل جیسی فلموں میں پروڈیوسر کے معاون کے طور پر کام کیا ہے-

بالی ووڈ میں منجاری “سات خون معاف” اور ویک اپ سیڈ، جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے-

ونتی ماکیجانی

ونتی ماکیجانی ایک پروڈیوسر اور اداکارہ ہیں جنہیں سال 2010 میں آئی شاہ رخ خان کے “مائی نیم از خان، اسکیٹ بستی اور سیکٹر گرل، کے لئے جانا جاتا ہے-

دونوں ہی بہنیں اپنے والد کے دیکھائے راستے پر چل رہی ہے- اور انکے خوابوں کو پورا کررہی ہے- دونوں بہنیں انکے بنائے بینر میک پروڈکشن تلے فلم پروڈیوز کرتی ہے، جو کہ انکا خواب بھی تھا-

ونتی ماکیجانی “دی میک اسٹیج” کمپنی کی بانی بھی ہے، جسے سال 2016 میں قائم کیا گیا تھا، دونوں ہی بہنیں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اپنی تصویریں پوسٹ کرتی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vinati Makijany (@vinatimak)

ہالی ووڈ میں کافی کام کرنے والی بڑی بیٹی منجاری نے ایمانوئل پپاس سے شادی کی ہے اور انکے ساتھ ہی امریکہ میں رہتی ہے-