Type to search

ٹی وی اور فلم

پرینکا چوپڑا نے شیئر کیا ہالی ووڈ فلم دی میٹرکس ریسیکیشن کا پوسٹر

فلم دی میٹرکس ریسیکیشن

فلمی ڈسک، 24 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا اس وقت اپنی نئی ہالی ووڈ فلم کو لیکر سرخیوں میں ہے-پرینکا چوپڑا نے اپنی آنے والی فلم سے اپنا پہلا لک شیئر کیا ہے-

فلم میں پرینکا انٹرنیشنل اسٹارس کیانو ریوس ، کیری این ماس، جاڈا پنکیٹ اسمتھ کے ساتھ نظر آنے والی ہے-

پرینکا چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- پرینکا نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم دی میٹرکس ریسیکیشن کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

 

اس پوسٹر میں پرینکا کا پہلا لک بھی نظر آرہا ہے- جسے خوب پسند کیا جارہا ہے-

پرینکا چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعہ یہ پوسٹر شیئر کیا ہے- اس پوسٹر میں پرینکا چوپڑا کا لک بے حد الگ نظر آرہا ہے-

 

یہ اس فلم کا چوتھا پوسٹر ہے اس سے پہلے شیئر کیے گئے پوسٹرس میں پرینکا نظر نہیں آئی تھی- اس نئے پوسٹر میں پرینکا چوپڑا کا کردار بہت متاثر کن نظر آرہا ہے۔

پرینکا کی یہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ وہیں فلم دی میٹرکس ریسیکیشن کی بات کریں تو اس فلم فرنچائزی کے لیڈ کردار نیو اور ٹرنٹی نظر آرہے ہیں- لیکن فلم سسپنس ، ایکشن اور تھریلر سے بھری ہوئی ہے-

اس فرنچائزی کی پہلی فلم سال 1999 میں ریلیز ہوئی تھی- دی میٹرکس ریسیکیشن کا ٹریلر ایسا ہے کہ یہ ناظرین کو باندھے رکھتا ہے-

Tags:

You Might also Like