Type to search

ٹی وی اور فلم

پرینکا چوپڑا سروگیسی کے ذریعہ بنی ماں

پرینکا چوپڑا سروگیسی

فلمی ڈسک، 23 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2000 میں مس ورلڈ کا خطاب جیت چکی بالی ووڈ کی دیسی گرل یعنی پرینکا چوپڑا ماں بن گئیں۔ یہ معلومات اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ پرینکا کے ساتھ ان کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس نے بھی اس بات کی معلومات دی ہے کہ انکے گھر ننھا مہمان آیا ہے-

پرینکا نے بچے کی پیدائش کی بات کو اپنے فینس کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ہمیں بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سروگیسی کے ذریعہ ہم ایک بچے کا استقبال کررہے ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

ہم احترام کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ اس خاص وقت میں ہماری پرائیوسی کا خیال رکھا جائے، ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں- شکریہ-

پرینکا کے اس پوسٹ کے بعد انکے چاہنے والوں کے درمیان خوشی چھائی ہوئی ہے- مشہور شخصیات سے لیکر عام لوگ تک پرینکا اور نک کو والدین بننے کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں-

غور طلب ہے کہ پرینکا اور نک کی شادی سال 2018 میں راجستھان میں روایتی رسم و رواج کے ساتھ ہوئی تھی-
اس شادی نے خود سرخیاں بٹوری تھی- شادی کے بعد پرینکا امریکہ منتقل ہوگئی، وہ اپنا زیادہ تر وقت یہی گذارتی ہے-

بتادیں کہ پرینکا بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہے، جنہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان حاصل ہے- ساتھ ہی وہ بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکاراؤں میں سے بھی ایک ہے-

پرینکا فلموں میں اپنے شاندار اداکاری سے کئی بار لوگوں کا دل بھی جیت چکی ہے، اداکارہ کے نام دو نیشنل ایوارڈ اور پانچ فلم فیئر ایوارڈ شامل ہے-

سال 2000 میں مس ورلڈ بننے کے بعد پرینکا نے تامل فلم (2002) کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی- پھر انہوں نے دی ہیرو: لو اسٹوری آف اے اسپائی (2003) سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، سال 2003 میں پرینکا کی فلم انداز باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی-

اسکے بعد 2003 میں فلم مجھ سے شادی کروگی، اسکے بعد پرینکا نے سال 2006 میں ڈان، 2008 میں فیشن جیسی فلموں میں کام کیا- پرینکا نے 2006 میں یونیوسف کے ساتھ کام کیا ہے-

Tags:

You Might also Like