Type to search

وائرل

ابوظہبی میں ایف آئی ریسنگ ایونٹ میں پہنچی پرینکا چوپڑا

پرینکا چوپڑا سروگیسی

اپنے گلیمر سے لوٹ لیا فینس کا دل


وائرل ڈسک، 30 نومبر (اردو پوسٹ) سال 2000 میں مس ورلڈ کا خطاب جیت چکی بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا اب ایک گلوبل اسٹار کے طور پر اپنی پہچان بنا چکی ہے اور دنیا بھر میں ہونے والے انعقاد میں پہنچ کر چار چاند لگا دیتی ہے-

 

 

جھارکھنڈ کے جمشید پور میں 18 جولائی 1982 کو پیدا ہوئی پرینکا حال ہی میں ابوظہبی میں معنقد ایف1 گرینڈ پرکس ایونٹ میں پہنچی- پرینکا نے یہاں اپنے انداز اور موجودگی سے سبھی کو متاثر کیا اور اب سوشل میڈیا پر انکی کئی تصویریں وائرل ہوری ہے- پرینکا نے خود بھی ایونٹ کی کی ساری تصویریں شیئر کی ہے-

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر ہوئی تصویروں میں پرینکا چوپڑا بلیک اور پنک کلر کی سلیو لیس باڈی کون ڈریس پہنے نظر آرہی ہے-

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmfare (@filmfare)

دو نیشنل ایوارڈ اور پانچ فلم فیئر ایوارڈ فاتح پرینکا چوپڑا نے اپنے لک کو ڈارک سن گلاسیس کے ساتھ مکمل کیا ہے- ابوظہبی کے یس مرینا سرکٹ میں ایف1 گرینڈ پرکس میں پہنچی پرینکا چوپڑا نے کئی ساری تصویریں شیئر کی ہے-

 

 

 

پہلی تصویر میں وہ بلیک سن گلاس کے ساتھ گلیمرس انداز میں نظر آرہی ہے- دوسری تصویر میں وہ ریسنگ ایونٹ میں موجود کئی دیگر لوگوں کے ساتھ نظر آئی-

 

 

 

تصویر میں ہالی ووڈ اسٹار کرس اور لیام ہیمس ورتھ اور سپر ماڈل ناؤمی کیمبل سمیت کئی دیگر لوگ نظر آرہے ہیں-

 

 

 

ایک تصویر میں انہیں ایونٹ کے ریسنگ مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

امریکی ٹی وی شو کوانٹیکو سے دنیا بھر پہچان بنانے والی پرینکا کی یہ تصویریں کئی اکاؤنٹس سے شیئر کی جا رہی ہیں اور وائرل ہو رہی ہیں۔ پرینکا کے مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں اور انہیں سب سے گلیمرس اداکارہ قرار دے رہے ہیں۔

 

 

 

پرینکا چوپڑا برتھ ڈے اسپیشل: بالی وڈ کو بین الاقوامی شناخت دلائی

 

 

 

سال 2000 میں مس ورلڈ بننے کے بعد پرینکا نے تامل فلم (2002) کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی- پھر انہوں نے دی ہیرو: لو اسٹوری آف اے اسپائی (2003) سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، سال 2003 میں پرینکا کی فلم انداز باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like