Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مفت آئی اے ایس کوچنگ کے انٹرنس ٹسٹ کے نتیجہ کا اعلان

مفت آئی اے ایس کوچنگ

ویب سائٹ پر انٹرویو کیلئے منتخب امیدواروں کی فہرست کا اجراء 


 حیدرآباد ۔ 25 نومبر(پریس نوٹ) ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس ٹیسٹ کے نتیجہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد اور سینئر ڈائریکٹر محمد معظّم حسین نے انٹرنس ٹیسٹ میں منتخب امیدواروں کی فہرست کا اجراء کیا –

ایم ایس آئی اے ایس کے مفت اقامتی آئی اے ایس کوچنگ پروگرام میں داخلہ کے لئے 7/نومبر کو کل ھند سطح پر انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تحریری ٹسٹ کی بنیاد پر اگلے مرحلے کیلئے منتخب 140 امیدواروں کی فہرست کو آج شام چار بجے ایم ایس کی ویب سائٹ www.mseducationacademy.in
پرجاری کر دیا گیا ہے۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے کہا کہ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو بذریعہ فون اور ای میل مطلع کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرویو کرانے کا انتظام دو شہروں دہلی اور حیدرآباد میں کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں انٹرویو کی تاریخ 27 اور 28 نومبر 2021 کو طے کی گئ ہے جبکہ دہلی میں انٹرویو 04اور05 دسمبر 2021 کو کرایا جارہا ہے۔ انٹرویو کے لئے منتخب امیدواروں کو ان کی سہولت کے مطابق ان دونوں میں سے کسی ایک سنٹر کو الاٹ کیا جائے گا جہاں انہیں حاضر ہونا ہوگا۔

 اس موقع پر ایم ایس کے سینئر ڈائرکٹرمحمد معظّم حسین نے کہا کہ اس سال سے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی میں لڑکیوں کوبطور ڈے اسکالر  داخلہ دینے کی گنجایش رکھی گئی ہے –

  ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے انٹرنس کے ذریعہ انٹرویو کیلئے منتخب سو کیلومیٹرزائد سے سفر کرکے انٹرویو میں شرکت کرنے والے بیرون شہر کے امیدواروں کو آمدورفت کے لئے بس / ٹرین (سلیپر کلاس) کی ٹکٹ کی قیمت ادا کی جائے گی۔ انٹرویو میں کامیابی کے بعد ہی امیدواروں کو حیدرآباد میں واقع ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے مفت کوچنگ پروگرام کے لئے داخلہ دیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like