Type to search

Uncategorized

شاہد کپور کی فلم جرسی ، کا ٹریلر جاری ، ڈسمبر میں ہوگی ریلیز

شاہد کپور فلم جرسی

فلمی ڈسک، 24 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لمبے عرصے سے انتظار شاہد کپور ، مرنال ٹھاکر اور پنکج کپور کی فلم جرسی کا زبردست ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- اس سے پہلے فلم کے پوسٹرس سامنے آچکے ہیں اور اب ٹریلر آنے کے بعد سے ہی وائرل ہورہا ہیں-

فلم کبیر سنگھ کی کامیابی کے بعد فینس شاہد کپور کی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے- فلم جرسی کا 23 نومبر کی شام ٹریلر ریلیز کیا گیا-

 

دو سال بعد شاہد کپور سلور اسکرین پر فلم جرسی سے واپسی کررہے ہیں- اس سے پہلے شاہد کپور کبیر سنگھ میں کیارا اڈوانی کے ساتھ نظر آئے تھے-

بتادیں کہ فلم جرسی تیلگو کی سپر ہٹ فلم کا ہندی ریمیک ہے- یہ فلم 36 سال کے ایک شخص پر مبنی ہے، جسکا چھ سال کا بیٹا ہے-

 

وہ پھر سے کرکٹ کھیلنا شروع کرتا ہے، کیونکہ اسے صرف وہی کام آتا ہے- اس فلم کو نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز گوتم نے ہدایت دی ہے-

فینس کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے- یہ ایک اسپورٹس ڈرامہ ہے، جس میں ایک کرکٹر کی جدوجہد کو دیکھایا گیا ہے-

فلم کے ٹریلر کی شروعات میں شاہد اور مرنال کے جھگڑے سے ہوتی ہے- جہاں ایک بچے کے والد شاہد مالی پریشانی سے مجبور نظر آتے ہیں، وہ اپنی روزی روٹی کے لیے بیوی مرنال پر منحصر ہے- شاہد کی دلی خواہش ہے کہ بیٹا کرکٹر بنے، سالگرہ پر بیٹے کی ضد ہے کہ اسے جرسی خریدنی ہے اور مجبور شاہد کے پاس اپنے بیٹے کی خواہش پوری کرنے کے لیے 800 روپے تک نہیں ہے-

ٹریلر میں شاہد کپور کا زبردست انداز دیکھنے کو مل رہا ہے- مرنال ٹھاکر انکی اہلیہ کے رول میں ہے- فلم میں دیکھایا ہے کہ کیسے ایک کھلاڑی کرکٹ چھوڑ دیتا ہے اور بیٹے کی جرسی خریدنے کے لیے دوبارہ میدان میں اترتا ہے-

اس سے پہلے شاہد نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا – یہی وقت ہے- ہم نے 2 سال تک یہ جذبات آپ کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار کیا ہے- یہ کہانی خاص ہے- یہ ٹیم خاص ہے- یہ کردار خاص ہے-

شکریہ کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے- مجھے امید ہے کہ آپ سبھی کو وہ محسوس ہوگا جو میں نے اسے کھیلتے وقت محسوس کیا تھا-

گوتم تینوری کی ہدایت میں بنی فلم جرسی میں شاہد کے علاوہ مرنال ٹھاکر اور پنکج کپور اہم کردار نبھا رہے ہیں- یہ فلم 31 ڈسمبر کو سینماگھروں میں ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like