Type to search

ٹی وی اور فلم

پرینکا چوپڑا نے ویب سیریز ’سیٹاڈیل‘ کی شوٹنگ شروع کر دی

ویب سیریز سیٹاڈیل

فلمی ڈسک، 11 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا جونس کچھ وقت پہلے ہی ماں بنی ہے۔ اب ایسے میں انکے لیے کچھ وقت خاندان اور اپنی بیٹی مالتی کے ساتھ گذارنا تو بنتا ہے۔ انہوں نے ایسا کیا بھی۔

حال ہی میں پرینکا نے بیٹی مالتی کے ساتھ ایک فوٹو بھی شیئر کی تھی۔ لیکن پرینکا چوپڑا کام پر لوٹ آگئی ہے۔ جی ہاں۔ وہ اپنے پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں مصروف ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

پرینکا چوپڑا کے فینس کو انکے اگلے پروجیکٹ کا بہت ہی بے صبری سے انتظار ہے۔ پرینکا چوپڑا نے کام پر لوٹنے کا اعلان اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کیا ہے۔

پرینکا نے ریڈ کلر کی ڈریس میں فوٹو شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ کام پر واپسی ، سیٹاڈیل ، ایمیزون اسٹوڈیوز۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

پرینکا چوپڑا کے اس اعلان کے بعد سے فینس میں زبردست جوش و خروش ہے۔ ویسے بھی اس سیریز میں انکا کردار کافی اہم بتایا جارہا ہے۔

ایمیزون اسٹوڈیو کی طرف سے تیار ہونے والی سیٹاڈیل ، انکی آنے والی سائنس فکشن ٹی وی ڈرامہ سیریز ہے۔

پرینکا کے ساتھ بالی وو ایکٹر رچرڈ میڈن ہے اور یہ شو جاسوسی سیریز ہے۔ اس طرح پرینکا کو ایک بالکل نئے انداز میں دیکھنے کو ملے گا۔

ویسے بھی کوانٹیکو ویب سیریز کے ساتھ انہوں نے دنیا بھر میں جو خاص پہچان بنائی تھی۔ اسے بائواچ اور میٹرکس ریسریکشن جیسی فلموں میں نظر آکر، اگلے ہی لیول پر لے گئی تھی۔

Tags:

You Might also Like